امریکی قومی سلامتی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک اچانک غیر فعال

مصنف:
امریکی قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والا انتہائی خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک غیر فعال ہوگیا ہے۔ اس بات کی تصدیق معاملے سے واقف چھ ذرائع نے کی ہے۔
ذرائع کے مطابق این ایس اے نیٹ کے نام سے معروف یہ نیٹ ورک ایجنسی کے ملازمین کو اندرونی طور پر خفیہ معلومات کے تبادلے اور رابطوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال نیٹ ورک کی بندش کے پیچھے کسی سائبر حملے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔
ایجنسی نے مسئلے کی نوعیت اور اس کے دائرہ کار کا تعین کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران عملے کی آمد کے اوقات میں مرحلہ وار تبدیلی کی گئی ہے، تاکہ تمام اہلکار ایک ہی وقت میں دفتر نہ پہنچیں۔
مزید پڑھیں





