جمعہ، 16 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران پر جوہری حملہ نہیں کریں گے، ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر جوہری حملہ نہیں کریں گے، ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی ٹی وی نیوز میکس کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مدر آف آل بم سب سے بڑا بم ہے لیکن وہ جوہری ہتھیار نہیں ہے۔ یہ صرف ایک انتہائی بڑا اور طاقتور بم ہے، میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران میں امریکی فوج کو اتارنے کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کیلئے روس اور چین سے بات چیت جاری ہے۔ ہم دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت ہیں، ہمارے پاس روس سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں۔ روس دوسرے نمبر پر ہے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سی این این نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی فوج ایران کی جوہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے دنیا کا سب سے طاقتور غیر جوہری بم استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایسے موقع کی تلاش میں ہے جس میں ایران کے خلاف کارروائی کے بعد فتح کا اعلان کیاجاسکے،تاہم اس حوالے سے ابہام موجود ہے کہ اس بم کے استعمال سے امریکی مقاصد حاصل ہو سکیں گے یا نہیں۔ جی بی یو 43 دنیا کے سب سے بڑے غیر جوہری بموں میں شمار ہوتا ہے،امریکی فوج اس سے قبل یہ بم صرف ایک مرتبہ افغانستان میں استعمال کر چکی ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں ایران کے خلاف اس بم کے ممکنہ استعمال کو زیر غور آپشن قرار دیا گیا ہے، تاہم اس کے استعمال سے متعلق کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں کی گئی۔