پاور سیکٹر میں‌ مسلم لیگ ن کی بچھائی بارودی سرنگیں ختم کر رہے ہیں. عمر ایوب خان

0
40

وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے پاور سیکٹر اور معیشت کے میدان میں ہمارے لئے بارودی سرنگیں‌ بچھائیں ہم انہیں آہستہ آہستہ ختم کر رہے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمر ایوب نے کہاکہ مسلم لیگ ن حکومت نے انتخابات میں کامیابی کیلئے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوں‌کو بھی بجلی فراہم کی اور ان کے خلاف کاروائی نہیں‌کی گئی. تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر روک کر رکھا گیا۔

انہوں نے ہفتہ کے دن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی نااہلی سے گردشی قرضہ 450 ارب روپے تک پہنچا۔ 31 دسمبر 2020ء تک گردشی قرضوں کو صفر کر کے دکھائین گے۔

عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بلوں کی وصولی میں آٹھ ماہ کے دوران 81 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج 80 فیصد علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے۔ نپیرا نے 3.84 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کی درخواست دی ہے۔ بلوچستان میں 2000 میگا واٹ کے منصوبوں کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی اور ڈالر کی قیمتوں‌ پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے.

Leave a reply