پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ الیکشن کا چاند ہمیں نظر نہیں آرہا، آئین میں تو نہیں لکھا کہ نواز شریف آئیں گے تو الیکشن ہوں گے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی بھی انتخابات پر شک ہے کیونکہ الیکشن کا شیڈول اب تک نہیں آیا ہے اور ہم کہتے ہیں الیکشن شیڈول دیں تاکہ ہم الیکشن مہم شروع کریں۔
واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ  سلیکشن اب ملک میں چلنے والی نہیں ہے اور   راہداری ضمانت شرجیل میمن کو  بھی ملی تھی لیکن  ن لیگ کی حکومت میں شرجیل میمن کو  ایف آئی اے جہاز  سے لےگئی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہیں، نواز شریف کو سزا ہوچکی ہے، آپ جیل سےگئے ہیں واپس جیل جانا پڑےگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مسلم لیگ نواز میں مشاورت کا فقدان  
نواز شریف کو ریلیف  بھونڈے طریقے سے دیا گیا. مصطفیٰ نواز 
کامران شاہد صاحب آئندہ وہ کردار دینا جو آن ائیر جا سکے عدنان جیلانی   
نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے  مگر تاخیر کیوں؟  
توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری     
نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر پی پی پی میں شامل
کراچی: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما علی گوہر خان مہر کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا
کراچی: صدر آصف علی… pic.twitter.com/iOSfuvfsGq
— PPP (@MediaCellPPP) October 19, 2023
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیںاور   سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما علی گوہر خان مہر کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے جبکہ  صدر آصف علی زرداری اور جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر کی ملاقات کے موقع پر پی پی پی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر شاہ بھی موجود تھے








