ن لیگی رہنما عدالت سے واپس گئے تو رانا ثناءاللہ کو عدالت پیش کر دیا گیا

0
54

انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناءاللہ کیس کی سماعت ،رانا ثناءاللہ کو عدالت کے رو برو پیش کیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کو جب عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے کہا کہ آپ کو پیش نہ کرنے کہ وجہ ہمیں معلوم ہو گئی، وکیل راناثنااللہ فرہاد علی شاہ نے عدالت سے پوچھا کہ جج صاحب اب ٹرائل کے متعلق کچھ دلائل دیں کیا؟ جس پر عدالت نے کہا کہ نہیں اب تو سماعت ہو گئی اب مزید دلائل کی ضرورت نہیں،

رانا ثناء اللہ نے عدالت سے کہا کہ کیا میں اپنےوکیل اعظم نذیرتارڑکا عدالت میں انتظار کرسکتا ہوں ،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اپنے وکیل کو ملنے کے لئے عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں

قبل ازیں عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کر دی تھی

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کیس کی صبح 8 بجے سماعت تھی احسن اقبال مریم اورنگزیب،امیر مقام رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے لیےعدالت پہنچے.جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ کو آج پیش نہیں کیا جائے گا میڈیاسمیت جب سب چلے گئے تو رانا ثناء اللہ کو پیش کر دیا گیا .

اسپیشل سینٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے کیس پر سماعت کی ،رانا ثنااللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت میں دلائل دئیے ،

رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ رانا ثنااللہ کو سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا ،رانا ثنااللہ پارٹی کے متحرک رہنما تھے جس وجہ سے گرفتارکیا گیا،

رانا ثناء اللہ کو ابھی تک عدالت پیش کیوں نہیں کیا؟ عدالت

 

رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام عدالتیں چل رہی ہیں اتنی پولیس موجود ہے کہ رانا ثناء اللہ کو عدالت لایا جا سکتا ہے،

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناءاللہ کی اہلیہ ،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، احسن اقبال، خرم دستگیر بھی عدالت پہنچ چکے ہیں

رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

گزشتہ سماعت پرانسداد منیشات کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، عدالت نے عثمان انور،عمرفاروق،رستم علی اور سبطین کی درخواست ضمانت منظور کر لی

ضمانت مسترد ہونے پر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply