پیپلز پارٹی کا سینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات کا اظہار کردیا
سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا کہ کیا 2روز میں جانچ پڑتال، بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر امور طے کیے جاسکتے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے لیے صرف دو دن کا وقت دیا، کم وقت میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے، امیدواروں کے انٹرویو ، سسکروٹنی دیگر عوامل کےلیےپارلیمانی بورڈ کو وقت درکار ہے،
تمام امیدوار پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے سامنے کیس رکھنے کے خواہاں ہیں،شیڈول کے اجرا سے قبل امیدواروں کے انٹرویوز نہیں ہوسکتے جو لائق تحسین نہیں دو روز میں تمام امور کی انجام دہی ممکن نہیں عالمی انسداد منی لانڈرنگ کی وجہ سے بینک اکاؤنٹس کی بھی پیچیدگیاں ہیں،ایک یا دو روز میں بینک اکاؤنٹس کھلوانا بھی ممکن نہیں، امیدواروں کو امور مکمل نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن سے باہر ہونے کے خدشات ہیں،
پیپلز پارٹی کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے معاملے کو دیکھتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں،
سینیٹ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جاسکیں گے ،الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کروائیں گے، جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست ہوں گے ان کے نام 14 فروری کو آویزاں کیے جائیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 تا 16 فروری کو ہو گی جب کہ کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکیے جانے کے خلاف ٹربیونل میں اپیل 18 فروری تک دائر کی جائے گی اور اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 20 فروری ہو گی۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری کو آویزاں کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری ہو گی۔
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر ،پنجاب کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر ہوں گےسندھ کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ریٹرننگ افسر ہوں گے،خیبرپختونخوا کےلیے صوببائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے،بلوچستان کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے
نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی،امیدواروں کی اسکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے،چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوَس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات کرائے گا
سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟