چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کراچی کے تیسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اسٹوڈنٹس میں اسناد بھی تقسیم کیئے، جبکہ اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا تاکہ اس میں نفرت نہ رہے اور سیاسی اختلاف کو دشمنی نہ سمجھا جائے.
We have to leave behind the old ways that divide us and create new ways that unite us – FM @BBhuttoZardari addressing the 3rd convocation ceremony at DHA Suffa University Khi pic.twitter.com/vXGFoDNJz2
— PPP (@MediaCellPPP) June 21, 2023
کراچی صفا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ گریجویشن ایک سفر کا آغاز ہوتا ہے، جون 1998 میں شہید بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ ایک نئی جنریشن کا آغاز ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے، ایک جمہوری پاکستان کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری مزید کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، ان کا مقصد نوجوانوں کو تشدد پر ابھارنا ہے، ہمیں سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہے، اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی اورمعیشت کی زبوں حالی کا چیلنج درپیش ہے، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
جبکہ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ نوجوان نسل میرٹ اورشفافیت پریقین رکھتی ہے، آج کا دورانفارمیشن ٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت کاہے، ہماری منزل خوشحالی اور ترقی ہونی چاہیے، نوجوانوں کے ملک سنبھالنے کا وقت آگیا ہے۔ جبکہ دوسرے جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ ،منسٹر یونیورسٹی اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے بھی شرکت کیں، جہاں بلاول بھٹو نے 26 گولڈ میڈلز اور 13 سلور میڈلز پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم کیے جبکہ 270 پاس آؤٹ طلبہ کو ڈگریاں دی گئی۔
ککری گراؤنڈ میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا گیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشکل وقت دیکھ لیا، اب پیپلزپارٹی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے تاریخی ککری گراؤنڈ میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے اس موقع پر اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
کمپلیکس میں فٹبال، کراٹے، جمناسٹک، باکسنگ رنگ اور انڈور گیمز کا بندوبست ہوگا، اسی گراؤنڈ میں بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی شادی کی تقریب بھی ہوئی تھی۔ اسپورٹس کمپلیکس ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں پانچ ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ جبکہ تقریب سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ سے ثابت ہوگیا کہ مداخلت نہ ہو تو پیپلز پارٹی الیکشن جیت جاتی ہے، ہمارے اچھے دن آنے والے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی ککری گراؤنڈ سے ضیاء الحق اور پرویز مشرف کو گھر بھیجا اور اسی ککری گراؤنڈ سے سلیکٹڈ کو للکارا تھا، ہمارا مخالف کوئی فرد نہیں بلکہ غربت اور مہنگائی ہے۔