پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عیدالاضحیٰ پر پیغام

0
28

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے کہا پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عیدالاضحیٰ، اللہ تعالیٰ کی رضا کے سامنے سر بسجود ہونے اور اس پر کامل یقین رکھنے کی یاد دلاتی ہے۔

عیدالاضحیٰ اپنی ذات کو بالائے طاق رکھ کر ایک عظیم مقصد کی خاطر قربانی دینے کا درس ہے

عوام عید کی مسرتوں کے دوران غربت و عدم مساوات کی وجہ سے زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم افراد کو نہ بھولیں.

غریب و نادار افراد کو بھی عید خوشیوں میں شامل کریں. کرونا وائرس کی چوتھی لہر کی روکتھام کے لیئے ہر شہری ایس او پیز پر عمل کرے.

ویکسینیشن کے لیئے تمام اہل شہریوں کو وباء سے بچاوَ کا ٹیکہ لگنے کو یقینی بنانے کے لئے ہر پاکستانی کو آگے آنا چاہئے۔

عید کے موقعے پر مجھے مقبوضہ کشمیر کی اس عوام کی یاد آرہی ہے۔

کشمیری عوام قابض بھارتی افواج کی بے لگام بربریت کی وجہ سے عید کے پرمسرت موقعے سے بھی لطف اندوز ہونے سے محروم ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے ملک کی مسلح افواج، پولیس اور سویلین انتظامیہ کے شہدا کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مسلح افواج، پولیس اور سویلین انتظامیہ کے شہداء نے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔

دعاگو ہوں، عیدالاضحیٰ کا مقدس دن نہ صرف ہماری قوم بلکہ پوری دنیا کے لیئے ایک خوشیوں سے بھرے مستقبل کی نوید بنے۔

دعا ہے، یہ مقدس دن انسانذات کے لیئے ایسی قوت و یقین کا سبب بنے کہ وہ اپنے تمام اختلافات دفن کرکے کرہِ ارض کو امن کا گہوارہ بنادیں۔

Leave a reply