پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے آج تک مؤثرترین اپوزیشن کی ہے، بلاول

پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے آج تک مؤثرترین اپوزیشن کی ہے، بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم کوئی فورم نہیں چھوڑیں گے اسمبلی میں بھی لڑیں گے،

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہم استعفیٰ نہیں دیں گے ہم لیں گے،پیپلز پارٹی پھر سے پرانے رنگ میں آگئی ہے،لانگ مارچ تاریخی ہوگا ہمارے مخالف اقتدار کے بغیر ایک دن بھی زندہ نہیں رہ سکتے،

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر و سابق امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 92 صاحبزادہ محمد اظہر عباس سیالوی نے ٹی ایل پی کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا .

قبل ازیں 27فروری لانگ مارچ رابطہ عوام کے سلسلہ میں سابق وزیر اعظم و صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب راجہ پرویز اشرف پیپلزسیکرٹریٹ سرگودھا پہنچ گئے پارٹی کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا

قبل ازین پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی کراچی تنظیم اور پارٹی کے کراچی میں ذیلی ونگز کے عہدیداران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل اور کراچی میں موبلائزیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کےاراکین قومی و صوبائی اسمبلی کااجلاس ہوا اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ،بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور اور سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ بھی موجود تھے سید قائم علی شاہ، آفتاب شعبان میرانی، نواب یوسف تالپور، منظور وسان، نوید قمر، شازیہ مری، سید آغا رفیع اللہ، محمود عالم جاموٹ سمیت اجلاس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، وزرا اور مشیر شریک تھے

بلاول بھٹونے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کوالگ الگ اہم ٹاسک سونپے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے جمہوری،آئینی اور پرامن طریقے سے حکومت کی تبدیلی پریقین رکھتے ہیں، خوشی ہے دیگراپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہمارے مؤقف کی حمایت کررہی ہیں،پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے آج تک مؤثرترین اپوزیشن کی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جمہوری اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا،

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ 27 فروری کو نا لائق وزیراعظم کو بھگانے کیلئے لانگ مارچ ہوگا،شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف لانگ مارچ کی قیادت کرینگے،عمران خان ملک کو غیروں کے پاس گروی رکھ چکے ہیں، کن شرائط پر قرضے لیے جا رہے ہیں پارلیمنٹ لا علم ہے پارلیمنٹ کو مفلوج اور بے توقیر کیا گیا عمران خان ملک اور قوم کو قرضوں میں جکڑ کر جشن منا رہے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے غریب اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتے عمران خان خطرناک منصوبے کےتحت زراعت کو تباہ کر رہے ہیں،تنخواہ دار طبقہ سسک سسک کر جی رہا ہے،

ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،راجہ پرویز اشرف

بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی

Comments are closed.