پیپلز پارٹی کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی بھی کرونا کا بنے شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

تھرپارکر سے اقلیتی رکن اسمبلی نے چند روز قبل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عبدالرشید کے ساتھ مٹھی میں ایک پروگرام میں شرکت کی تھی، سید عبدالرشید اور انکی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اقلیتی رکن اسمبلی نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا،ہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ صحت یاب ہو چکے، سندھ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید اور ان کی اہلیہ میں بھی کرونا وائرس کی تشخٰص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے،

Shares: