پی پی رکن نےلیگی رکن کے گھر 8 کروڑ کی پیش کش کی‘: پی ٹی آئی ایم پی اے کی تصدیق

0
40

مردان: پی پی رکن نےلیگی رکن کے گھر 8 کروڑ کی پیش کش کی‘: پی ٹی آئی ایم پی اے کی تصدیق،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبد السلام آفریدی نے سینیٹ ووٹ کی خریداری کی پیش کش کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔

عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے‘۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ’احمد کنڈی نے بتایا کہ اسلام آباد میں دو اراکین سے چار کروڑ میں ڈیل طے ہوئی ہے، ہم آپ کو دس کروڑ روپے ادا کریں گے‘۔

احمد کنڈی نے بتایا کہ میں نے پیش کش مسترد کی تو واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، جس کے بعد میں نے چیٹ کو محفوظ کیا اور سارے معاملے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا۔

Leave a reply