پیپلز پارٹی نے صادق سنجرانی کو مشکل میں پھنسا دیا

0
34

پیپلز پارٹی نے صادق سنجرانی کو مشکل میں پھنسا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مسترد ووٹوں سے متعلق درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی

پیپلزپارٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو کالعدم قراردیا جائےصادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کالعدم قرار قرار دیا جائے، یوسف رضا گیلانی کے حق میں پڑنے والے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے یوسف رضا گیلانی کی جانب سے درخواست وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی ایڈووکیٹ جاوید کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے 7 بیلٹ پیپرز دینے سے انکار کیا تھا۔ دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 مسترد شدہ ووٹس اہم شواہد ہیں اور عدالت کے حکم کے ذریعے 7 مسترد شدہ ووٹس حاصل کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے سے رزلٹ متاثر ہوا،پریذائیڈنگ افسر کے فیصلہ کو آرٹیکل 199 کے تحت چیلنج کیا ہے،ہم نے چیئرمین سینیٹ کا نوٹیفکیشن اور رزلٹ کوچیلنج کیا ہے،بیلٹ پیپر کا ریکارڈ مانگا گیا جو ہمیں نہیں ملا،صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے،بیلٹ پیپر پر نام اور مہر کا کالم ایک ہی ہے

چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے

چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج، پی ڈی ایم کے لئے بری خبر

کاش حکومتی پیشکش مان لی ہوتی تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوتا،مولانا کا نواز اور زرداری کو فون

واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے

Leave a reply