شبلی فراز کیخلاف درخواست، عدالت نے دیا بڑا جھٹکا؟ کس کو کمرہ عدالت سے باہر نکالا؟

0
29

شبلی فراز کیخلاف درخواست، عدالت نے دیا بڑا جھٹکا؟ کس کو کمرہ عدالت سے باہر نکالا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شبلی فراز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے شبلی فراز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کر دی ،عدالت نے وزارت اطلاعات کے افسروں کی طلبی کے بغیر پیش ہونے پر اظہار برہمی کیا،جسٹس شاہد کریم نے وزارت اطلاعات و نشریات کے افسروں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کی ،درخواست گزار نے کہا کہ شبلی فراز نے دوبارہ سینیٹرمنتخب ہونے کے بعد وزارت کا دوبارہ حلف نہیں اٹھایا،شبلی فراز سے بطور وفاقی وزیر کام جاری رکھنے سے متعلق وضاحت طلب کی جائے،

واضح رہے کہ شبلی فراز وفاقی وزیر اطلاعات تھے، تحریک انصاف نے انہیںسینیٹ کا ٹکٹ دیا، سینیٹ کا رکن منتخب ہونے کے بعد تاحال شبلی فراز نے وفاقی وزیر کا حلف نہیں اٹھایا، ابھی حکومت کے پاس کوئی وفاقی وزیر اطلاعات نہیں ہے، گزشتہ کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری اور حماد اظہر نے میڈیا کو بریفنگ دی تھی

پی ٹی آئی اراکین سے قرآن پاک پر حلف، پی ٹی آئی رہنما کی تصدیق

نو منتخب اراکین سینیٹ کے حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن کا بھر پور احتجاج، تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ ہال سے کیمرے برآمد ہونے پر پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کا بڑا حکم

صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے امیدوار نہیں رہے،اپوزیشن

سینیٹ ہال میں خفیہ کیمرے کس نے لگائے؟ شبلی فراز کے انکشاف پر سب دیکھتے رہ گئے

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کرین گے، شبلی فراز کو دوبارہ وزیر بنائے جانے کا امکان ہے،جبکہ فیصل واوڈا کو بھی دوبارہ وزارت ملنے کا امکان ہے

Leave a reply