مریم نواز نے خاموشی توڑ دی، لندن اڑان بھرنے کی تیاریاں شروع

0
31

مریم نواز نے خاموشی توڑ دی، لندن اڑان بھرنے کی تیاریاں شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نےای سی ایل سے نام نکالنے کیلیےلاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ،مریم نواز نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اپنا یا کہ میرا نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا،عدالت میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے.20 اگست 2018کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہورہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

نیب نے عدالت میں مریم نواز کی ضمانت کی مخالفت کی تھی ، نیب کے وکیل نے کہا تھا کہ مریم نواز کی پوری درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے، مریم نوازکے خلاف 3 کیسزچل رہے ہیں،جج ارشد ملک والے کیس میں ملزمہ ملوث ہے، نیب وکیل نے کہا کہ مریم نوازفلیگ شپ اورالعزیزیہ کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،مریم نوازچودھری شوگر ملز میں شیئر ہولڈر بھی رہیں،

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

مریم نواز والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے لندن جانا چاہتی ہیں اس لئے انہوں نے عدالت میں درخواست دائر کی.

Leave a reply