پی پی رہنما فرزانہ راجہ بھی مشکل میں پھنس گئیں

0
78

پی پی رہنما فرزانہ راجہ بھی مشکل میں پھنس گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی

فرزانہ راجہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کی درخواست مسترد کر دی گئی فرزانہ راجہ کو 7 جون کو ذاتی حیثیت میں فرد جرم کے لیے طلب کر لیا گیا .عدالت نے حکم دیا کہ فرزانہ راجہ 7 جون کو پیش ہوں ورنہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوگی، عدالت نے دیگر تمام ملزمان کو بھی 7 جون کوفرد جرم کیلئے پیش ہونے کا حکم دیا .عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

واضح رہے کہ فرزانہ راجہ کو عدالت کئی بار طلب کر چکی ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئی، فرزانہ راجہ بیرون ملک ہیں اور کوویڈ کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہی، عدالت نے فرزانہ راجہ کو گزشتہ سماعت پر بھی آخری موقع دیا تھا تا ہم آج کی سماعت میں بھی وہ پیش نہ ہوئیں ،عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار عدالت میں پیش ہونا ہی پڑے گا

نیب کے مطابق سابق چیئر پرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ پر غیر قانونی ٹھیکوں کا الزام ہے،نیب کے مطابق فرزانہ راجہ نے 4اشتہاری کمپنیوں کو خلاف قانون ٹھیکے دیئے،فرزانہ راجہ نے قومی خزانے کو 50 کروڑ سے زیادہ کا نقصان پہنچایا,

ماہ مارچ میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر فرزانہ راجہ کےخلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا،بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن پر اختیارات کےغلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ فرزانہ راجہ نے خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب راولپنڈی نے ریفرنس دائر کیا جس کی چئیرمین نیب نے 3 دسمبر کو منظوری دی تھی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا تھا اور اسکی چیئرپرسن فرزانہ راجہ کو بنایا گیا تھا

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

ایک بار تو پیش ہونا پڑے گا، اہم شخصیت کے وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a reply