راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار شہید
تھانہ جاتلی کے علاقے دولتانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
راولپنڈی میں دہرے قتل کےملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ دینہ جہلم پولیس نے چھاپا مارا۔ ملزمان نے چھاپا مار کارروائی کے دوران پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوگیا۔
"اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے"
جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے جہلم کے علاقے سوہاوہ میں پنجاب پولیس کے جواں سالہ کانسٹیبل ذیشان شہید ، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا شہید ذیشان کو خراج تحسین۔ذیشان جیسے فرض شناس اہلکار پولیس فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ pic.twitter.com/283YBfo3zp— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) July 26, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 302 کے مقدمے میں مطلوب تھے۔ اطلاعات ہیں کہ جوابی فائرنگ میں مبینہ طور پر ایک ملزم بھی ہلاک ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل گوجرخان، طاہر کاظمی بھی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کے شہید اہلکار کی شناخت ذیشان ایوب اور زخمی کی شناخت ہمایوں ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جسے آر ایچ سی دولتالہ لایا گیا ہے، جہاں سے اُسے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔