ذرا بچ کے رہنا : کراچی میں کووڈ 19 کی متعدد اقسام کی موجودگی:ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

0
28

کراچی:ذرا بچ کے رہنا : کراچی میں کووڈ 19 کی متعدد اقسام کی موجودگی:ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کےمطابق حالیہ ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کووڈ 19 کی موجودہ تیسری لہر میں برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل وائرس کی مختلف اقسام کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 3 ہزار 501 مثبت نمونوں کے تجزیے پر مشتمل تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں دسمبر 2020 سے فروری 2021 تک کی رپورٹ کیے گئے کووڈ 19 کے کیسز میں سے 54 فیصد انفیکشنز کی وجہ نئی اقسام ہیں۔

تحقیق کے مطابق ستمبر سے نومبر 2020 کے مہینوں میں مثبت کیسز کا تناسب 1.538 فیصد تھا جو دسمبر 2020 سے فروری 2021 میں 7.6 فیصد تک پہنچ گیا۔

اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ کیسز میں یہ ڈرامائی اضافہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کیسز ان ممالک سے درآمد ہوئے جہاں وائرس نومبر 2020 کے دوران یا اس سے قبل پھیل رہا تھا۔

Leave a reply