اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا ،پیٹرول اسمگلنگ روکنےکیلئےاقدامات کئےجائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے ڈالر منی لانڈرنگ اور غیرقانونی ہولڈنگ کی تحقیقات وسیع کی ہیں ایف آئی اے کی بارڈر کراسنگزپرافرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ مال کی چیکنگ اور نقل و حرکت کی ٹریکنگ ممکن ہو سکےگی غیرقانونی پیٹرول اسمگلنگ روکنے ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپریشن میں کامیابی ملی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ بنتی ہے اسمگلنگ سےمصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس سے قیمتیں بڑھتی ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا ،پیٹرول اسمگلنگ روکنےکیلئےاقدامات کئےجائیں ان اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیراعظم کئی مرتبہ اسمگلنگ روکنے کی ہدایات دے چکے ہیں مگران ہدایات پرعمل ہوتا ہوا نظرنہیں آتا
اس سے قبل جنوری کے مہینے میں وزیراعظم نے ایک اہم اجلاس میں کہا تھا کہ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 2094 پیٹرول پمپس اسمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں، اسمگل کئے گئے تیل سے ملک معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے سالانہ نقصان ہورہا ہے۔
وزیراعظم نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔