سمندرپارپاکستانیوں کی فلاح وبہبودکےلیےایک افسرکے ہوتےہوئےپھرتقرری کردی گئی :سمجھ سےباہرہے

0
35

لاہور:سمندرپارپاکستانیوں کی فلاح وبہبود کےلیےوزیراعظم نےایک افسرکےہوتے ہوئے پھرتقرری کردی:سمجھ سےباہرہے،اطلاعات کے مطابق سینیرصحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے وزیراعظم کی لاعملی کے متعلق حیرانی کا اظہارکیا ہے

مبشرلقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس غلطی کی نشاندہی کی ہے وہ کہتے ہیں‌ کہ وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے افسر کی تقرری کا اعلان کیا۔ شاید یہ جانتے ہوئے بھی نہیں کہ وزارت خارجہ میں 6 اہم عہدوں پر پہلے ہی ایک خاص فرد موجود ہے

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ شخص پہلے ہی اوورسیز ، ایڈمنسٹریشن ، آڈٹ ، پروجیکٹس ، قونصلر اور فوریجین سروسز اکیڈمی جیسے معاملات کوڈیل کررہا ہے

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ حیرت ہے کہ اگر ہمارے سامنے ایسی کوئی نظیر موجود ہے؟جب ایک افسرپہلے ہی اس پوسٹ پرکام کررہا ہے توپھراس پرایک اورافسر کو پھروہی ذمہ داریاں‌ سونپ دینا سمجھ سے باہر ہے

وہ کہتے ہیں کہ مجھے تو بہر کیف حیرانی ضرور ہوئی ہے البتہ وزیراعظم کا اپنا سٹائل ہے وہ اس کے ذریعے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اس کےبارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے

Leave a reply