موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ، اضافی نفری تعینات، وجہ سامنے آگئی

0
75

سکھر، موجودہ کرونا وائرس کی صورتحال اور عید الفطر کے موقع پر آئی جی موٹر وے اور ڈی آئی جی موٹروے سنددھ کے احکامات پر موٹر وے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا

ایس پی موٹروے سکھر نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر آبائی شہروں کو جانے والے ڈرائیور حضرات کے لئے ہالانی سے کوٹ سبزل تک موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے

خصوصا افطار سے پہلے اور سحری کے اوقات میں الرٹ اور موئثر پیٹرولنگ کی ہدایت کی گئی ، تمام ڈی ایس پیز کو موثر پیٹرولنگ اور گاڑیوں کی چیکنگ کا پابند کیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس سکھر ڈرائور حضرات کو ہائ وے کے متعلق بریف کر رھے ھیں

ایس پی موٹروے سکھر جاوید اقبال چدھڑ نے مزید کہا کہ ڈرائور حضرات سفر پر نکلنے سے پہلے این ایچ ایم پی ہمسفر ایپ کے ذریعے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈرائور حضرات مدد کے لئے ہیلپ لائن130 پر کال کریں

Leave a reply