وزیراعظم شہباز شریف کی یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی

0
36

مقبوضہ بیت المقدس : وزیراعظم شہباز شریف نے یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے فلسطینیوں کی الگ خود مختار ریاست کے عالمی عہد کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ قبلہ اول تمام مسلمانوں کی روح کی تسکین کا باعث ہے، پاکستان فلسطینیوں پر صیہونی ریاستی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کیلئےعملی کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کیخلاف قرار دادوں پر عمل دنیا میں پائیدارامن لاسکتاہے، ہم جموں و کشمیر اور فلسطین کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

معیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوںپر تشدد ،مسجد کی بے حرمتی، فلسطینی بچوں،خواتین اور نہتے عوام پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا ۔اس موقع پر جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر، سید محمد صفدر شاہ گیلانی، ڈاکٹر جاوید اعوان، حافظ نصیر احمد نورانی ، مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی، ایم اے مہر،مولانا محمد سلیم اعوان،قاری خلیل مہروی، مولانا جمیل رضوی، مولانا شوکت علی ،مولانا نعیم جاوید نوری اور دیگر مقررین کے علاوہ ملک بھر میں جے یوپی کے قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

ملک بھر میں مقررین نے خطبات جمعةالمبارک اور احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض مقدس قبلہ اول مسجد اقصیٰ اورفلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے اسلامی افواج کو فلسطین بھیجا جائے کیونکہ اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردا اقوام عالم فلسطینی مسلمانوں پر مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔امریکہ اور یہودیوں کا دنیا میں کتا بھی مر جائے تو وہ ہنگامہ کھڑا کر دیتے ہیں یہاںاسرائیل نہتے فلسطینی سینکڑوں مسلمانوں اور معصوم بچوں کا خوں بہایا جا رہا ہے اور وہ اسرائیلی ظالموں اور دہشت گردوں کے پشت پناہ بنے ہوئے ہیں عالم اسلام کو اقوام متحدہ کا بائی کاٹ کر دینا چاہیے یہ مسلمان اور اسلام دشمن ادارے ہیں اب تک سینکڑوں مظلوم فلسطینی عورتیں ،بچے اور نہتے عوام زخمی اورشہید کیے جاچکے ہیں اس پرعالم اسلام کے حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج عالمی اسلام کی فوج ہے اس کو فلسطینی عوام اور بچوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اگر عالم اسلام اسرائیلی بربریت کے خلاف کچھ کرنے سے قاصر رہے تو فلسطینی عوام کا زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اُمت ِ مسلمہ میں قیادت کافقدان ہے جس کی وجہ سے مصر سے شام تک اور کشمیر سے فلسطین تک مسلمانوں کا خو ن بہہ رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران بے حسی اور بے غیرتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں مسلم امہ کے نوجوانوں کو چاہیے کہ انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں

یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی،اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں فسلطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس منایا جاتا ہے۔

فلسطینیوں کے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مبینہ جارحیت کے خلاف ہر سال رمضان کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں یوم القدس منایا جاتا ہے جس کا آغاز سن 1979 میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ روح اللہ خمینی نے کیا تھا۔

یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں جس میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے پاکستان میں بھی مختلف تنظیمی رمضان کے آخری جمعے کو نماز کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرتی ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے ایک بڑی ریلی کا اہتمام فلسطین میں بھی کیا جاتا ہے جبکہ گذشتہ سال اس ہی دن ایک ریلی کے دوران مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں دیڑھ سو زائد فلسطینی اور 6 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سمیت غزہ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان 22 مارچ سے تشدد کے تازہ واقعات جاری ہیں جس میں اب تک 26 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران تین اسرائیلی پولیس اہلکاروں سمیت کم ا زکم 14اسرائیلی بھی مارے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کی کارروائی تیز کردی ہے اور مبینہ فلسطینی حملہ آوروں کے مکانات کو منہدم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔حالانکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اجتماعی سزا کی اس غیرقانونی شکل کی مذمت کرتی رہی ہیں۔

Leave a reply