شہزادی نے محبت کے لئے تخت و تاج کی قربانی دے دی

0
41
شہزادی-نے-محبت-کے-لئے-تخت-و-تاج-کی-قربانی-دے-دی #Baaghi

شاہی خاندان کی مخالفت کے بعد بھی جاپانی شہزادی ماکو رواں ماہ ایک عام شہری سے شادی کریں گی ان کی شادی کی تاریخ 26 اکتوبر طے پائی ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی شاہی خاندان کی رکن اور ولی عہد فومی ہیٹو کی صاحبزادی 29 سالہ شہزادی ماکو نے جاپانی شہری کومورو سے شادی کرنے کے لیے تخت و تاج کی قربانی دے دی ہے۔

جاپان کے شاہی خاندان کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی تاریخ 26 اکتوبر طے پائی ہے۔ اس جوڑے کی شادی پہلے سنہ 2018 میں ہونا طے پائی تھی تاہم اسے جاپانی شہزادی کے محبوب کومورو کے خاندان میں مالی مشکلات کی اطلاعات کے بعد موخر کر دیا گیا تھا۔

توقع ہے کہ شادی کے بعد جوڑا امریکہ منتقل ہو جائے گا جہاں مسٹر کومورو بطور وکیل کام کریں گے۔

شاہی محل کے مطابق شہزادی نے خاندان سے باہر شادی کرنے پر 13 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد کی رقم لینے سے بھی انکار کردیا ہے جس پر ان کا حق تھا جاپان کی شاہی روایات کے مطابق جب شاہی خاندان کا کوئی فرد محل سے جاتا ہے تو اسے یہ رقم دی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی اپنی شادی کے موقع پر شاہی خاندان کی شادی کی روایات کو بھی چھوڑ دیں گی اگر وہ شاہی رسومات اور رقم دونوں کی قربانی دیتی ہیں تو جاپان کے شاہی خاندان میں ایسا کرنے والی وہ پہلی خاتون ہوں گی۔

mako


واضح رہے کہ شہزادی ماکو اور کومورو کی پہلی ملاقات 2012 میں ٹوکیو کی انٹرنیشنل کرسچین یونیورسٹی میں طالبعلمی کے دور میں ہوئی تھی 2017 میں ان کی منگنی ہوئی اور اس سے اگلے برس ان کی شادی ہونا طے تھی –

تاہم اس کے بعد کچھ ایسی خبریں گردش کرنے لگی کہ کومورو کی والدہ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، اطلاعات کے مطابق انھوں نے اپنے سابقہ منگیتر سے کچھ رقم قرض لی تھی جو وہ اسے واپس نہیں کر پائی تھیں۔

جاپانی قوانین کے مطابق شاہی خاندان کی خاتون ارکان کسی ‘عام آدمی’ سے شادی کرنے کے بعد اپنے شاہی رتبے سے دستبردار ہو جاتی ہیں جبکہ شاہی خاندان کے مرد ارکان ایسا نہیں کرتے۔

Leave a reply