پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ

0
48

سینئرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت اشٹام انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ماہانہ اجلاس میں ممبر ٹیکسز نوید حیدر شیرازی اور چیف اسٹیمپ انسپکٹر محمد طارق سمیت دیگر افسران کی نے شرکت کی۔اجلاس میں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کو سی وی ٹی اور اسٹامپ ڈیوٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان نے ہدایت کی کہ تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائے، آڈٹ نہ کروانے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹوں کو نوٹس دیے جائیں اور عملدرآمد نہ کرنے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کو سیل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز میں خرید و فروخت کا تمام تر ریکارڈ رجسٹرار دفتر میں موجود ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اشٹام کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے اور تمام انسپکٹرز اسٹیمپ وینڈرز کی روزانہ چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ موبائل ایپ کے ذریعے اشٹام کی خریدوفرخت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کی ٹرانسفر پر خصوصی بھی نظر رکھی جائے اور ٹرانسفر ہونے والی پراپرٹی کی تصاویر کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے اسٹیمپ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ رجسٹرار اور رجسٹری محرر کے دفاتر کے آڈٹ کو یقینی بنایا جائے اور ریکوری کو بروقت سرکاری خزانے میں جمع کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژن اور اضلاع میں اشٹام انسپکٹرز کے لیے دفاتر بنائیں جائیں گئے، اشٹام انسپکٹرز کا سروس سٹرکچر بنایا جائے گا اور نئے اشٹام انسپکٹر بھی بھرتی کیے جائیں گے۔

بعد ازاں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کی زیر صدارت کمیٹی روم میں پلس پراجیکٹ، ڈیجیٹل گردواری اور نئے بنائے جانے والے پورٹل سسٹم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ریونیو مہر شفقت اللہ مشتاق، ممبر ٹیکسز نوید حیدر شیرازی، ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں افسران نے سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کو نئے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان نے کہا کہ ڈیجیٹل گردواری مکمل نہ کرنے والے اضلاع کو نوٹس جاری کیے جائیں۔انہوں نے90 فیصد سے کم ڈیجیٹل گردواری کرنے والے 16 اضلاع کو جلد از جلد گردواری مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔سنیئر ممبر نے کہا کہ حکومت کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کی جائیداد کی محفوظ بنانے اور ویریفکیشن کے لیے نیا پورٹل سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی جائیداد کی فرد ملکیت حاصل کر سکیں گے، ملکیت اور فرد بیع بھی شہری اپنے موبائل کے ذریعے ڈاون لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نیا پورٹل سسٹم شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے معاون ثابت ہو گا، جائیداد کا بیعانہ کرنے والے شہریوں کا ریکارڈ بھی پورٹل پر موجود ہو گا اور پورٹل پر جائیداد کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ موجود ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ پورٹل پر کرایہ نامہ کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی اور کرائے پر دی جانے والی جائیداد کا سابقہ ڈیٹا بھی پورٹل پر دیکھا جا سکے گا کہ پہلے کس کس کرایہ دار کو بلڈنگ یا مکان کرایہ پر دیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز کا قیام حکومت کا اہم منصوبہ ہے جس سے ہزاروں شہری روزانہ کی بنیاد پر اپنے گھر کی دہلیز پر استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز مال میں آنے والے افراد کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ایس ایم بی آر نے کہا کہ دیہی مراکز مال کے لئے چوکیدار سمیت دیگر عملہ بھی بھرتی کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بورڈ آف ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

Leave a reply