سیالکوٹ میں قتل کیے جانے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس کیلئے نئی پراسیکیوشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

باغی ٹی وی : سیکرٹری پراسیکیوشن کا کہنا ہےکہ پریانتھا کمارا کے قتل کیس کی پیروی کرنے والی پرانی کمیٹی تحلیل کرکے نئی کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد کیس میں بہترین قانونی معاونت فراہم کرنا ہے-

اپوزیشن پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرے گی

سیکرٹری پراسیکیوشن نے بتایا کہ نئی کمیٹی کے پانچ ارکان میں سینیئر اور تجربہ کار پراسیکیوٹرز شامل ہیں کمیٹی تمام عدالتی کارروائی کے بارے میں آگاہ کرے گی،کیس میں انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے سابقہ پراسیکیوشن کمیٹی تحلیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پریانتھا کمارا قتل کیس میں تفتیشی آفیسر نے چالان جمع کروانےکے لیے مہلت مانگ لی تفتیشی آفیسر نے چالان جمع کروانےکے لیے عدالت سے مہلت طلب کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ پیشی سے قبل چالان عدالت میں جمع کروا دیا جائےگا۔

عدالت نے14 مارچ کو ہونے والی آئندہ سماعت پر مقدمےکا چالان جمع کروانےکا حکم دے دیا۔

پیکا قانون سےآزادی صحافت متاثرنہیں ہورہا پیکا ترمیمی آرڈینس بہت ضروری ہے،وزیراعظم

واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کےتشدد سے ہلاک ہوگیا تھااسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھا پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا، مار مار کر ادھ موا کردیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہےتھے تاہم فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے کا اضافہ

Shares: