پاکستان سپورٹس بورڈ کی نااہلی،پیرس اولمپکس کیلئےاسپرنٹر فائقہ ریاض اکیلےٹریننگ پرمجبور

0
104
faiqa riaz

پاکستان سپورٹس بورڈ کی نااہلی، پیرس اولمپکس میں شرکت کے لئے اسپرنٹر فائقہ ریاض کے لئے کوئی ٹریننگ کیمپ نہیں لگایا نہ ہی کوچ مہیا کیا جس کی وجہ سے فائقہ ریاض اکیلے میں ٹریننگ کر رہی ہیں.

فائقہ ریاض وائلڈ کارڈ پر پیرس اولمپکس میں شرکت کریں گی اس ضمن میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور فیڈریشن کی نااہلی سامنے آئی ہے، سپورٹس بورڈ اور فیڈریشن کی جانب سے کوئی کیمپ نہیں لگایا گیا ، نہ ہی ٹریننگ کیلئے اسپرنٹر کو ذاتی کوچ کی سہولت میسر ہے جس کے بعد فائقہ ریاض پنجاب سٹیڈیم میں اکیلے ٹریننگ میں مصروف ہیں،وہ شام کے سیشن میں دو گھنٹے اکیلے ٹریننگ کرتی ہیں

فائقہ ریاض کا کہنا ہے کہ ” خوشی ہے کہ اللہ پاک نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا لیکن ذاتی کوچ کی سہولت میسر نہ ہونے پر مایوس ہوں، اولمپکس کیلئے ٹریننگ کر رہی ہوں کوشش ہے کہ اچھاپرفارم کروں ، ٹریننگ کےدوران مجھےذاتی کوچ کی سہولت دی جائے،اولمپکس کیلئے دن کم ہیں، کوچ کے آنے سے میری تیاری اور اچھی ہوجائے گی”.

دوسری جانب جیولین تھرو ر ارشد ندیم نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہےاور ان کے ہمراہ سلمان اقبال بٹ کوچ ہیں تاہم فائقہ ریاض نہ تو کسی کیمپ میں شریک ہیں اور نہ ہی انہیں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ذاتی کوچ کی سہولت میسر ہے .

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

Leave a reply