انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام، پی ٹی اے نے نیا نظام متعارف کرا دیا
انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام، پی ٹی اے نے نیا نظام متعارف کرا دیا
پی ٹی اے اب غیر اخلاقی ویب سائٹس کو از خود بلاک کرسکے گا ڈی این ایس نظام کے تحت ویب سائٹس ڈومین کی سطح پر بلاک ہوسکیں گی اس سے قبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھجوائی جاتی تھیں ،ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکنزم نہیں،نیا نظام غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کیلئے بنایا گیا ہے،نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا نئے نظام سے انٹرنیٹ کی رفتار پر بھی فرق نہیں پڑے گا،ویب سائٹس بلاک کے خود کار نظام سے وقت کی بچت ہوگی،
واضح رہے کہ غیر اخلاقی مواد کے خاتمے کے لئے پی ٹی اے نے یوٹیوب کو بھی لکھا تھا، غیر اخلاقی مواد انٹرنیٹ پر موجود ہونے کے باعث پاکستان کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ غیر اخلاقی مواد کو انٹرنیٹ سے ختم کیا جائے،
موجودہ حکومت نے بھی غیر اخلاقی مواد انٹرنیٹ سے ختم کرنے کے حوالہ سے اہم پالیسی بنائی ہے، حکومت نے لوگوں کو بدنام کرنے اور غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ہم ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گےغیر اخلاقی ویڈیوزاور تصاویر سمیت اس قسم کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے اس سلسلے میں ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
طالبات کو ہراساں،زبردستی شراب پلائی جاتی،ڈاکٹر خاتون ننگے پاؤں عدالت پہنچ گئی