وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ تحریک عدم اعتماد پیش ہو جانے پر اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جا سکتیں.
عطاء تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مونس الہٰی نے چھوٹی چھوٹی چوریاں کی ہیں جبکہ انہوں نے دعویٰکیا کہ پنجاب میں وزرا کی تنخواہ 12، 12 لاکھ روپے ہے. جبکہ ہم نے گورنر کو 12 لاکھ روپے والا بل واپس لینے کو کہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے دوبارہ 12 لاکھ روپے تنخواہ بحال کردی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے کرپشن کی انتہا کردی ہے.
وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ؛ پنجاب حکومت کی جانب سے افسران کو ماہانہ لگایا ہوا ہے، جبکہ میں نے پرویز الہٰی کو اقتدار کے لیے مرتے ہوئے دیکھا ہے انہوں نے محمد خان بھٹی نے پرویز الہٰی سے میری بات کروائی کیونکہ پرویز الہٰی نے مجھ سے عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کو کہا تھا. انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے کا کسی بھی وقت کہا جا سکتا ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد پیش ہو جانے پر اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جا سکتیں ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
عطاتارڑ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر کارروائی 3 سے 7 دن میں ہونی چاہیے جبکہ تحریک عدم اعتماد ہو یا اعتماد کا ووٹ، ہم جب بھی فائل کریں گے کارروائی ہو گی، ہ نہیں پتا کہ پرویز الہٰی کے پاس 186 ووٹ ہے بھی یا نہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے لوگوں کو فون پر پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں.