پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس،تیز آندھی،درخت گرنے سے تین افراد زخمی

0
91
pti

تحریک انصاف کے کور کمیٹی اجلاس کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے پریس کانفرنس کی ہے
تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس سیکرٹریٹ کے باہر ہوا، اس موقع پر ٹینٹ لگائے گئے تھے، تحریک انصاف کی کور کمیٹی کےمرکزی سیکریٹریٹ کے ساتھ ٹینٹ میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب شبلی فراز ،علی محمد خان ، فردوس شمیم نقوی شریک تھے،پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سی ڈی اے نے گزشتہ شب سیل کیا ہے اور کچھ حصہ گرایا ہے، اجلاس کے بعدتحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہم جیت چکے ہیں، یہ سیاسی طور پر ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے نہ کر سکے ہیں، یہ ظلم اورطاقت کے ذریعے ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں جسکی جمہوری نظام میں کوئی گنجائش نہیں،آج سینٹ میں وزیر قانون کو بھی یہ کہا کہ جب آپکی آنیوالی نسلیں جمہوریت میں آپکے کردار کو پڑھیں گی تو وہ آپ پر فخر نہیں کریں گی،

جمہوریت میں کسی پارٹی کا مرکزی آفس مقدس حیثیت رکھتا ہے،بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہے کہ سینٹرل سیکرٹریٹ کے باہر اجلاس کر رہے ہیں، جمہوریت میں کسی پارٹی کا مرکزی آفس مقدس حیثیت رکھتا ہے، ہمارے سیکریٹریٹ کو سیل کرنا صرف ہمیں ڈرانا دھمکانا تھا،سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کا سنٹرل سیکرٹریٹ سیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں،ہم واضح کرنا چاہتے ہیں ہم پر امن ہیں، ہماری عورتوں کو جیلوں میں ڈالا گیا لیکن ہم پھر بھی مشتعل نہیں ہوئے

اس نظام کے خلاف ہم آخری حد تک لڑیں گے،عمر ایوب
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کل رات کو ہم سب نے دیکھا کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزر آئے، ہمارے ساتھ وہی کیا گیا جو فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے، پاکستان کی قوم اور ایک ایک ورکر کے دل میں عمران خان کی محبت ہے،عامر مغل کو رات کو پولیس گردی کا نشانہ بنایا گیا، ایڈووکیٹ علی بخاری اور ہم نے ان کو رات کے 3 بجے بازیاب کروایا، اس نظام کے خلاف ہم آخری حد تک لڑیں گے، شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی، جس وقت عمران خان کا آرڈر ہوگا تو اسی وقت سے ہماری تحریک شروع ہوجائے گی

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے دوران تیز آندھی سے درخت گر گیا،درخت کرسیوں پر بیٹھے پی ٹی آئی کارکنان پر گرا،درخت گرنے سے پی ٹی آئی کے تین کارکنان زخمی ہو گئے ہیں

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا اور دفتر سیل کردیا،آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا، سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا،سی ڈی اے کا مؤقف ہےکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے، آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئےکیا گیا،آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا.

بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

Leave a reply