مزید دیکھیں

مقبول

چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے...

گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

گوادر ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا نے پروپیگنڈا...

پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

پشاور: حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر...

تحریک انصاف اتوار کو مینار پاکستان جلسہ نہیں کرے گی،لاہور ہائیکورٹ کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے گزشتہ روز عدالت کی جانب سے دی جانے والی مہلت ختم ہو گئی ہے، پولیس کی جانب سے عمران خان کو بھی گرفتار کئے جانے کا امکان ہے، پولیس زمان پارک جائے گی ، تحریک انصاف نے بھی ایک بار پھر کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی کال دے دی،

تحریک انصاف نے گزشتہ روز زمان پارک آپریشن رکوانے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی تو لاہور ہائیکورٹ نے آج دس بجے تک آپریشن روکنے کا حکم دیا تھا، آج دس بجے تک پولیس نے کوئی آپریشن نہیں کیا اور زمان پارک سے پیچھے ہٹ گئی تھی، اب عدالتی وقت ختم ہو چکا ہے، زمان پارک کے قریب پانچ اضلاع کی پولیس اور رینجرز کی سات کمپنیاں الرٹ ہیں اور نئی ہدایات کی منتظر ہیں ،حکومت کی جانب سے‌ حکم ملتے ہی پولیس پھر زمان پارک کی طرف جائے گی

دوسری جانب پولیس کے پیچھے ہٹنے کے بعد تحریک انصاف کے کارکن پہلے سے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں، اب پھر آج صبح کارکنان کو کال دی گئی ہے کہ زمان پارک پہنچیں،آج صبح کارکنان نے ناشتہ کیا اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے،کارکنان نے عمران خان کے گھر کے قریب کھلے میدان میں خیمے لگا لیے گئے، ڈنڈوں، کنچوں اور غلیلوں کا بڑا ذخیرہ بھی جمع کرلیا گیا ہے ، گلگت سے بھی کارکنان کا قافلہ زمان پارک پہنچ چکا ہے،

علاوہ ازیں زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف درخواست پرسماعت لاہور ہائی کورٹ میں شروع ہوگئی ہے ،آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ درخواست گزار فواد چوہدری کدھر ہیں، ان کے وکیل نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں، عدالت نے کہا کہ دس بجے کا وقت تھا وہ یہاں کیوں نہیں ہیں، کیا یہ ان کی سنجیدگی ہے کہ وہ 10 بجے یہاں موجود نہیں ہیں،دورانِ سماعت جسٹس طارق سلیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تو اس سارے ایشو میں مسئلہ ہی کوئی نہیں لگتا سب قانون میں ہے دونوں جانب سے کوئی قانون نہیں پڑھتا دوسری باتیں کرتے رہتے ہیں دونوں جانب سے سسٹم کو جام کیا ہوا ہے ایشو وارنٹ کا ہے مگرکبھی آپ لاہور ہائیکورٹ آتے ہیں اور کبھی اسلام آباد ہائیکورٹ جاتے ہیں، آپ کومعلوم ہی نہیں کہ جانا کہاں ہے؟ دوران سماعت درخواست گزار فواد چوہدری جب کمرہ عدالت میں پہنچے تو جج نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ قانون پر عمل نہیں کر رہے ساری قوم کو مصیبت ڈالا ہوا ہے،فواد چودھری نے کہا کہ اگر خان صاحب 4 کورٹ میں پیش ہوئے تو دوسری میں پیش ہونے سے کیا مسئلہ ہونا تھا عمران خان پر حملے کی معلومات 100 فیصد کنفرم تھیں اس لیے ویڈیولنک سے حاضری کا کہا، عدالت نے کہا کہ سکیورٹی کا ایک طریقہ کار موجود ہے آپ اپنے آپ کو سسٹم کے اندر لائیں ہر ایک چیز کا ایک طریقہ کار ہے ہر ایک کے حقوق ہیں ان میں بیلنس کرنا ہو گا، آپ سب مل کر بیٹھ کر اس کا حل نکالیں، اگرجلسہ کرنا ہے تو 15 دن پہلے پلان کریں، خدا کا واسطہ ہے قوم کی زندگی کو چلنے دیں

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہورہائیکورٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ نے وارنٹس پرعملدرآمد نہیں روکا، ہم نےعمران خان کے وارنٹ گرفتاری پرعمل درآمد سے نہیں روکا،لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کے روز لاہور میں جلسہ کرنے سے روک دیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے حکم دیا کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو پندرہ دن پہلے پلان کریں کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرکے کرتا ہے، آپ نے جلسہ کرنا ہے تو 15 دن پہلے پلان کریں، خدا کیلئے ملک میں زندگی کو چلنے دیں تحریک انصاف اتوار کو ریلی نہیں نکالے گی یہ عدالت کا حکم ہے

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک پر آپریشن کو روکنے کے احکامات پر کل تک توسیع کر دی ہے ، چیف سیکرٹری اور آئی جی کو کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر ان معاملات کو باہمی مشاورت سے طے کریں بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی

عمران خان مکمل ٹریپ میں،وہ ہو گا کہ لوگ الطاف حسین کو بھول جائینگے

یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی کال لیک ہوئی ہے

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan