نااہلی کے فیصلے کیخلاف احتجاج،تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمے درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے نااہل کیا

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی کال دی، تحریک انصاف کے کارکنان نکلے ضرور لیکن جو توقع عمران خان کر رہے تھے اسکے مطابق نہیں نکلے، کئی شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان نے جلاؤ گھیراؤ کیا، ٹائر نذر آتش کئے، سڑکیں بند کیں، شہریوں کو زدو کوب کیا، ایمبولینسز کو راستہ نہیں دیا

اب حکومت ایکشن میں آئی ہے اور عمران خان کی نااہلی کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور انتظامیہ پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج کیا گیا ہے مقدمے میں عامر کیانی، قیوم عباسی، فیصل جاوید، راجہ راشد حفیظ ، عمر تنویر بٹ، راشد نسیم عباسی اور راجہ ماجد کو نامزد کیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کار کنوں نے پولیس، ایف سی اور انتظامیہ پر پتھراؤ کیا، پتھراؤ سے متعدد پولیس اور ایف سی اہلکار زخمی ہوئے مظاہرین نے قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی، فیض آباد سمیت قریبی علاقوں میں درختوں کو آگ لگائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی

قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج میں شریک افراد کی تعداد وزارت داخلہ نے جاری کی ہے جو عمران خان کی مقبولیت انہیں دکھا رہی ہے، عمران خان کی اپیل پر عوام سڑکوں پر نہیں نکلے، وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد فیض آباد انٹرچینج پر 250 سے 300 افراد اور لاہور چونگی امرسدھو میں 250 سے 300 افراد ،بہاولپورکے علاقہ ستلج پل پر 50 سے 60 افراد، ڈی جی خان میں پاکستان چوک پر 800 سے 900 افراد ،کراچی میں 900 سے 1000 تک افراد اور مالاکنڈ میں 1800 سے 2000 افراد احتجاج کیلئے نکلے

عمران خان نا اہل قرار
میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

Shares: