پی ٹی آئی کا استعفوں کی تصدیق کیلیے قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی

0
33

پی ٹی آئی کا استعفوں کی تصدیق کیلیے قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی

 تحریک انصاف کا استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جانے کا پلان ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کا معاملہ پھر لٹک گیا۔یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کل خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں بھی جمع نہیں ہوں گے، جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان نے کل خطاب کرنا تھا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی ارکان نے استعفوں کی تصدیق کے لیے کل 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں طے پایا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی 28 دسمبر بدھ کے روز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان ارکان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے اور اسپیکر کے سامنے پیش ہوکر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال
خیال رہے کہ اس سے قبل استعفوں کی تصدیق کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے، عمران خان ارکان اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ جبکہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے، ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے۔

Leave a reply