تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا لانگ مارچ گزشتہ جمعہ کو لاہور سے شروع ہوا تھا، آج لانگ مارچ کو آٹھواں روز ہے، گزشتہ روز وزیرآباد میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد لانگ مارچ روک دیا گیا تھا اب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے شوکت خانم میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ لانگ مارچ جاری رہے گا
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے عمران خان پہلے سے زیاد ہ پر عزم اور پراعتماد ہیں ،عمران خان نے لانگ مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا عمران خان کو علم تھا کہ ان پر حملہ ہوسکتاہے ، عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاج ہوگا،جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا
آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج ہو گا. جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022
عمران خان پرقاتلانہ حملہ غیر ملکی اورمقامی سازش ہے،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو گونتا موبےجیل بنا دیا گیا ہے،جوجیل ہمارے لیے بنائی گئی ہے اس میں 77 وزرا نے رہنا ہے،عمران خان پرحملہ کرنے والے زیادہ منظم سازش کے آلہ کار تھے،اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطےکی سیاست بھی بدل جاتی، آج 2 بجے لال حویلی میں احتجاجی جلسے سےخطاب کروں گا ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے،پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہو گئی ہے،عمران خان پرقاتلانہ حملہ غیر ملکی اورمقامی سازش ہے، امن اورقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپناحق لے کررہیں گے،
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ شکر ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حالت بہتر ہے، عمران خان کی زیر صدارت آج دو پہر کو پارٹی اجلاس ہوگا، کارکنان لیڈر کے لیے دعا کریں اور ہر کال کے لیے تیار رہیں،اجلاس میں آگے کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت ہوگی،
لانگ مارچ فائرنگ، متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے،سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ کی مذمت
متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے، متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مجرمانہ کارروائیوں کا مقصد سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں
امریکا نےعمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،امریکا عمران خان اور حامیوں پر حملے کی مذمت کرتا ہے،زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پُرامید ہیں، انٹونی بلنکن نے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،کہا کہ عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنما چاہئے، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیِں، انٹونی بلنکن نے جاں بحق ہونے شخص کے لواحقین سے بھی افسوس کا اظہارکیا
برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں،میئر لندن صادق خان نے عمران خان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ جمہوریت صرف تب چل سکتی ہے جب ہتھیار نہیں الفاظ استعمال کریں میری دعائیں عمران خان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں،
سعودی عرب نے بھی عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے، سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے ،بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کے امن و استحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو مخدوش کرنے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہے سعودی عرب ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میںاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا
ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو
صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا
لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟