پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اقتصادی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس کے بارے مفصل رپورٹ تیار کی ہے-

باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 صفحات پر مشتمل مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے 9 خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے چھپائےاور استفسار پر صرف 2 ظاہر کیے گئے مسلم لیگ (ن) 62 کروڑ 98 لاکھ سے زائد رقم اور عطیات کی مد میں 45 کروڑ 61 لاکھ کا ریکارڈ دینے میں بھی ناکام رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ن لیگ کو مختلف ڈونرز سے 27 کروڑ کی مشتبہ ٹرانزیکشنز موصول ہوئیں، محمد حنیف نامی ڈونر کے ذریعے ساڑھے چار کروڑ کی ٹرانزیکشنز ہوئیں بھاون داس کے ذریعے 3 کروڑ، حاجی عارف کے ذریعے 3 کروڑ، یوسف عباس شریف کے ذریعے 6 کروڑ جبکہ چوہدری تنویر کے ذریعے 10 کروڑ کی مشتبہ ٹرانزیکشنز ہوئیں اور تمام مشکوک ٹرانزیکشنز حبیب بینک کے ایک ہی اکاؤنٹ میں ہوئیں۔

جب تک ٹیکس ریونیواکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا،شوکت ترین

نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کے مطابق پی ٹی آئی کی فنانشل ٹیم نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اراکین صوبائی اسمبلی سے 82 لاکھ روپے کے فنڈز لیے مگر مسلم لیگ (ن) نے بینک ریکارڈ ظاہر نہ کئے۔

جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پی ٹی آئی کے اقتصادی ماہرین کے مطابق پیپلز پارٹی نے 2013 میں 9، 2014 میں 11 اور 2015 میں 10 اکاؤنٹس ای سی پی سے خفیہ رکھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو عطیات، پارٹی فنڈز، پارٹی ٹکٹس، ممبر شپ فیس سمیت دیگر مد میں کل 63 کروڑ 91 لاکھ روپے وصول کیے۔

وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اراکان اسمبلی کی ٹیکس تفصیلات سامنےآ گئیں

رپورٹ میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 2013 میں 12 میں سے 9 اکاؤنٹس کے ذریعے 14 کروڑ سے زائد رقم چھپائی جبکہ 2014 میں 11 خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے 15 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز ظاہر نہیں کیے گئے 2015 میں 10 اکاؤنٹس کو خفیہ رکھا اور 4 کروڑ روپے کے فنڈز ظاہر نہیں کیے اس طرح مجموعی طور پر 34 کروڑ 29 لاکھ 53 ہزار سے زائد کی رقوم کو پیپلز پارٹی نے ای سی پی سے چھپائی۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ رپورٹ آئندہ روز (4 جنوری) کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی جائے گی اور الیکشن کمیشن سے تمام ریکارڈز کا جائزہ لے کر اپنی حتمی رپورٹ جاری کرنے کی درخواست کی جائے گی الیکشن کمیشن کو درخواست کی جائے گی کہ فارن فنڈنگ کیسز سے متعلق تمام کیسز کو ایک ساتھ سنا جائے اور آئین کے آرٹیکل 25 کے مطابق مساوی سلوک کیا جائے۔

جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کاانکشاف، ایڈووکیٹ صفدر شاہین کے خلاف مقدمہ درج

Comments are closed.