پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار "ڈکیت” نکلا، رنگے ہاتھوں عوام نے پکڑ لیا

0
11
pti

شہر قائد کراچی میں تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوار ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے پکڑا گیا

واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ میں پیش آیا، مدینہ کالونی میں دوران لوٹ مار ملزم کو پکڑا گیا تو ملزم کا تعلق تحریک انصاف سے نکلا، مدینہ کالونی میں مارٹ میں ڈاکوؤن نے ڈکیتی شروع کی تو عوام نے اسے ناکام بنایا، عوام نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی، ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، عوام نے ڈاکو کو موقع پر تشدد کا نشانہ بنا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف سامنے آیا کہ ملزم تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوار ہے،

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے ملزم کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی کے دوران پکڑے گئے ملزم کی شناخت محمد غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، محمد نبی تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوارہے،غلام نبی نے کونسلر کی نشست پر یوسی 6 وارڈ نمبر چار سے الیکشن لڑا تھا اور ملزم نے 305 ووٹ بھی حاصل کیے تھے، ملزم الیکشن سے قبل بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرتا رہا ہے ملزم نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھیننے اور میڈیسن کمپنی کی وین لوٹنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں حراست میں لیا اور قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

Leave a reply