مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: موٹروے پر تیز رفتاری کرنے والا ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) موٹروے پولیس نے تیز...

اوچ شریف: سبزی و فروٹ منڈی میں من مانی قیمتیں، عوام پریشان

اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) سبزی و...

بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

کرناٹکا: بھارت میں ایک اور شرمناک واقعہ پیش...

پی ٹی آئی کے نصف سے زائد لوگ رابطے میں ہیں کہ استعفٰی منظور نہ کرنا. وزیردفاع خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نصف سے زائد لوگ رابطے میں ہیں کہ استعفٰی منظور نہ کرنا.

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نصف سے زائد لوگ رابطے میں ہیں کہ استعفٰی منظور نہ کرنا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو وہاں نیا الیکشن ہوجائے گا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی خصوصی گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان قانون اور آئین کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں، عمران خان نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے، ان کی ساری چالیں اور کارڈ پٹ گئے ہیں، وہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے تو منظور کرائیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جب صوبائی اسمبلی سےاستعفی دیں گے تو دیکھ لیں گے کتنے لوگ استعفیٰ دیتے ہیں، پی ٹی آئی کے آدھے سے زائد لوگ رابطے میں ہیں کہ استعفے منظور نہ کرنا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں تو دونوں اسمبلیوں میں نیا الیکشن ہوجائے گا۔ وزیر اعلٰی پنجاب سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے سیاست میں کبھی لمبا چوڑا رسک نہیں لیا، پرویزالہیٰ ہمیشہ بھاری پلڑے کی طرف ہی ہوتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں

(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ بادشاہ والا ذہن تو نہیں رکھ سکتے، اب ہم ملک سے مہنگائی ختم کرنے پر توجہ دیں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ عام آدمی کوریلیف ملے، ہم الیکشن تک معیشت میں جان ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra