تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھر پر پولیس کے چھاپے اور گرفتاریاں

0
66
pti

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھر پر پولیس کے چھاپے اور گرفتاریاں

لاہور پولیس کے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے جبکہ چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق زمان پارک آپریشن کے دوران پولیس پر حملوں، جلاؤ گھیراؤ میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ادھر اسلام آباد میں بھی اسی طرح چھاپے اور گرفتاریاں شروع ہیں۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں بھی گزشتہ روز سڑک بلاک کرنے خلاف تحریک انصاف کے 80 کے قریب رہنماؤں اور کارکنوں کے ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ ایف آئی آر ایس ایچ او بجلی گھر تھانہ کی مدعیت میں درج کی گئی اور ایف آئی آر میں عوام کو مشکلات. نازیبا الفاظ کا استعمال سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں عبدالباری بڑیچ. آصف ترین. نواب خان دمڑ. نور خان خلجی. رحیم کاکڑ. زین البدین. موسی کاکڑ. عنایت کاکڑ. دیگر نامعلوم کارکن شامل ہیں۔

علاوہ ازیں رہنما پی ٹی آئی چوہدری عمر طالب ایڈووکیٹ ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کے گھر پولیس کا چھاپہ ، پولیس نے ان کے بھائی چوہدری عمير طالب کو بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس سینیٹر شبلی فراز کو گرفتار کرنے بھی ان کے گھر پہنچ گئی ہے علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ مطلوب شخص کے نا ملنے کی صورت میں بچوں اور والدین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے سینیٹر شبلی فراز کے گھر کی تلاشی لی جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پولیس نے شبلی فراز کے اہلِ خانہ اور ملازمین کو ہراساں کیا۔

چھاپے کے وقت سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد میں موجود نہیں تھے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرشبلی فراز کے گھر چھاپے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو چاہیے کہ چادراور چار دیواری کا احترام کرے، آئی جی اسلام آباد فوری واقعے کی تفصیلی رپورٹ دیں۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کو پولیس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، جس پر جج نے پی ٹی آئی رہنما کو پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم پر شبلی فراز کو عدالت میں پیش کیا گیا، شبلی فراز نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے ایس پی نے پکڑا اور گالیاں دیں۔ عدالت نے ڈی آئی جی کو بھی کمرہ عدالت میں طلب کیا، ایف سی کے زخمی اہلکار بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد شبلی فراز کو پولیس کی جانب سے چھوڑ دیا گیا تھا۔

میڈیا خبروں کے مطابق سینیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ پنجاب کنیز فاطمہ چدھڑ کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری کا چھاپہ ، پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء کے گھر پولیس دیواریں چھلانگ کر داخل ہوئی پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء کنیز فاطمہ چدھٹر کے گھر کی چار دیواری کے تقدس کو پامال کردیا خواتین اور بچوں کو حراسہ کرنے کی کوشش جبکہ کینر فاطمہ چدھٹر کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے گھر گپر چھاپہ مارکر میری فیملی کو ہراساں کیا. اور پولیس کے ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس غنڈوں نے گھر میں موجود بچوں پرتشددکیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ پُرامن جلسہ کوروکنے کے لیےامپورٹڈ حکمرانوں نےاوچھی حرکتیں شروع کردی ہیں چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہےمگر یہ یاد رکھیں یہ جلسہ اب ہوگا اور یہ کہاں کا قانون ہے یہ رات کے وقت پولیس عام شہریوں کے گھر پر داخل ہوں.

بلال اسلم بھٹی نے کہا ہے کہ پولیس کے چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں جبکہ شہباز سرکار اور نگران حکومت پنجاب کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے اور تحریک انصاف کے کارکنان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور شہباز سرکار عمران خان سے سیاسی طور پر خوفزدہ ہے۔

دوسری جانب ملتان میں سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ روز زمان پارک میں دروازہ توڑ کر داخلے کی پرزور مذمت کی ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کرتا ہوں اور پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ سیاست میں روادری کی قائل ہے، عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس کا عمران خان کے گھر آپریشن انتہائی نامناسب عمل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت اور پی ٹی ئی دونوں کو چاہیئے کہ تحمل سے کام لے اور معاملات کو پیچیدگی سے بچایا جائے۔ سیاست میں روادری قائم رہنی چاہیئے، سیاست کو تشدد اور بدامنی سے پاک ہونا چاہیئ.

Leave a reply