تحریک انصاف کے رہنماوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن

0
84
PTI

سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری کے بیٹے وقاص جاوید انصاری گرفتار کرلیئے گئے ہیں جبکہ پارٹی کارکن راؤ محسن بھی گرفتار کرلیئے گئے علاوہ ازیں ملتان یو سی 37 سے شیخ سجاد سہیل کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے. ,پی ٹی آئی رہنما اعجاز جنجوعہ کا بتانا ہے کہ جبکہ ملتان کی یوسی 7 سے شیخ عثمان,ضلعی صدر اور گھنٹہ گھر کے انجمن تاجران بھی گرفتار ہیں جبکہ ملتان یوسی 39 پی ٹی آئی کے کونسلر ارشاد بھی گرفتار رلیئے گئے ہیں.

دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماﺅں کے خلاف مقدمات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ لاہور میں مختلف مقدمات میں ملوث 145زیر حراست ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق لاہور میں سی سی ٹی وی اور دیگر فوٹیجز کی مدد سے تفتیشی ٹیموں کو مزید کارکنان کی فہرستیں فراہم کر دی گئیں.
مزہد یہ بھی پڑھیں؛
بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

ذرائع کے مطابق لاہور لسٹوں کے مطابق گرفتاریاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاہور مینار پاکستان میں کل ہونے والے جلسے کو مبینہ طور پر ناکام بنانے کے لیے جے آئی ٹی کی جانب سے مزید پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے. خیال رہے کہ لاہور میں تفتیشی ٹیموں کو سرگرم رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلومقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور لاہور مینار پاکستان میں کل کے ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنوں میں خوف کی فضاء قائم ہوگئی ہے.

Leave a reply