پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کا وقت طے

پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کا وقت طے

پی ٹی آئی وفد شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسپیکر سےملاقات کرے گا جبکہ اسدعمر، اسد قیصر، قاسم سوری، عامر ڈوگر اور پرویز خٹک وفد کا حصہ ہونگے وفد کل صبح ساڑھے11بجے اسپیکرچیمبر میں ملاقات کرے گا. اور اس ملاقات میں استعفوں کی منظوری سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عامر ڈوگر نے پوچھا کہ واپسی کب ہوگی، میں نے کہا آج شام واپسی ہوگی جبکہ میں خوش قسمتی سے گزشتہ رات کو ہی واپس آگیاتھا.

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عامر ڈوگر سے رابطہ کیا کہ میں واپس آگیا اور اب آپ کا کیا پلان ہے جبکہ ساتھ ہی ان کو بتایا کہ استعفوں کے معاملے پر واضح پالیسی ہے. راجہ پرویز اشرف کے مطابق ہم آئین اور قواعد و ضوابط کے پابند ہیں اور جو بھی آئینی معاملات ہیں انہیں اسی تناظر میں دیکھا جاتا ہے. اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ؛ میں سمجھتا ہوں کہ سب کو اکٹھے آنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگر مجھے مطمئن کرنا ہے تو ایک ایک کرکے آنا ہوگا. کیونکہ وفد کے سامنے تو کوئی بھی کھل کر بات نہیں کرسکتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی دفعہ جو استعفے آئے وہ ممبران کی ہینڈ رائٹنگ میں نہیں تھے جبکہ بنیادی بات یہ ہے کہ ممبر خود اپنے ہاتھ سے لکھا استعفی پیش کرے لہذا ضروری ہے کہ ممبران اور اپنا اپنا استعفیٰ پیش کریں تاکہ میں تصدیق کیلئے پیش کروں اور میرے پوچھنے یا بلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سب لوگ اپنی خوشی سے استعفیٰ دے رہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
یاد رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے آج ملاقات متوقع ہے۔ جبکہ ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا۔ پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملنے والے پی ٹی آئی کے وفد میں شاہ محمود قریشی، عامر ڈوگر، اسد عمر، اسد قیصر اور پرویز خٹک شامل ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اپنے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا لائحہ عمل طے کرے گا اس حوالے سے عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں ارکان کے استعفوں پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارکان کے استعفوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے تاریخ طے کریں گے جبکہ اب یہ تاریخ طے پا گئی ہے.

Comments are closed.