پی ٹی آئی کے رکن راجہ اظہر کی جانب سے عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے پر کارکنان کیلئے تقریب

0
25

پاکستان تحریک انصاف کے رکن راجہ اظہر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے پر کارکنان کیلئے عشائیہ کی تقریب منعقد تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر پرجوش انداز میں رقص بھی کیا اس موقع پر سینئر رہنماء فردوس شمیم نقوی، صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان اراکین قومی اسمبلی آفتاب جھانگیر،سیف الرحمان اراکین صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر بلال غفار، جمال صدیقی ،ارسلان تاج، شہزاد قریشی،سعید آفریدی، رابستان خان، شبیر قریشی، کریم بخش گبول پی ٹی آئی نائب صدر سبحان علی ساحل اس موقع پر سینئر رہنماء فردوس شمیم نقوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں حق اور سچ کے راستے پر چلائے کل ایوان میں ہمارے کپتان نے اعتماد کا اکثریت سے ووٹ جیتا کل ایک واضح پیغام ہے عمران خان کا کہ وہ اقتدار میں رہنے نہیں آئے ہم آئے ہیں اس ملک میں تبدیلی کیلئے ہم کرپشن کا خاتمہ کریں گے وزیراعظم کبھی اکیلے نہیں ہوں گے ہم ان کے ساتھ رہیں گے ہم نے کپتان کا ہاتھ اس وقت پکڑا جب پارٹی میں کوئی نہیں تھا یہ کیسے ممکن ہے ہم آپ کا ساتھ چھوڑ دیں میں مرتے دم تک آپ کے ساتھ رہوں گا یہ میری نہیں ہر کارکن کی آواز ہے اس وقت 11 چور مل چکے ہیں جب تم اکیلے تھے ہم نے تب بھی انہیں شکست دی 11 کے ساتھ بھی شکست دیں گے میرا لیڈر نڈر ہے فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا ہمارے درمیان کالی بھیڑیں ہیں ان کی پہچان کریں گے انہیں ان کے انجام تک پہنچائیں گے پاپا ڈیڈی بچاؤ میں پاپا کو بھی مزاہ چکھانا ہے نہ ہم نے کبھی دہشتگردی کی نہ کریں گے ہم گردن کٹواکر بھی جیتیں گے تم حق پر نہیں ہو تمہیں شکست ہوگی پاکستان کو بچانے کی نہیں بنانے کی ضرورت ہے صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کا سماں باندھ دیا ہےآپ جب کال دیں گے ہم تیار ہیں انشاللہ کراچی میں اس سے زیادہ سیٹیں نکالیں گے کریم بخش پورے پاکستان کے ہیرو ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دو دن قبل بتایا تھا کہ دو ارکان اغواء ہوگئے ہیں کریم بخش نے کہا اسمبلی میں خرم مجھے نکالو اسمبلی میں پی پی والے کریم بخش کی بوٹیاں نوچنے کیلیے تیار تھے اسلم آبڑو اور شہریار شر غدار ہیں اس وقت ہمارا مقصد صرف یہ تھا ارکان کو تحفظ دینا تھا کریم نے پی پی کو پیغام دیا کہ 5کروڑ پر لعنت دیتا ہوں کریم بخش بلوچ آصف زرداری پر بھاری ہے کریم بخش نے آصف زرداری کی آفر پر لعنت بھیج دی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ تمام تحریک انصاف کی ورکز ، اور خواتین و حضرات کا مبارکباد پیش کرتے ہیں جس طرح عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لیا اور وزیراعظم بنے اس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں تحریک انصاف کی جدوجہد کرپشن کیخلاف ہے اقتدار میں آنے کے بعد ہم پر کرپٹ نظام کے خاتمے کی زمہ داری عائد ہوتی ہے یہ دو جماعتیں ہمیشہ ایک دوسرے پر الزام لگاتے تھے مولانا فضل الرحمان خاتون کی حکومت کو ناجائز سمجھتے تھے آج ان سب کا نقتہ ایک ہے عمران خان کی 24 سال کی جدوجہد ہے عمران خان کے خلاف آج چور اور ڈاکو نکلے ہوئے ہیں پی ڈی ایم اگر تحریک انصاف کے نظریہ پر حملہ کیا تو انجام خطرناک ہوگا ساتھ ہی ساتھ تقریب میں دیگر اراکین قومی اور اسمبلی نے بھی خطاب کیا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

Leave a reply