مزید دیکھیں

مقبول

لنڈی کوتل:پاک افغان جرگے میں طورخم بارڈر کھولنے پر سیز فائر کا اتفاق

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر میں پاک افغان طورخم...

پنجاب بھر میں دیہی مراکزصحت کے ملازمین کی ہڑتال، او پی ڈی بند

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائیز...

شادی کے نام پر خواتین کو اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے...

پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر ناگزیر

پاکستان کی زرعی ترقی اور پانی کے وسائل کے...

وفاقی وزرا،مشیروں کو محکمے مل گئے،پرویز خٹک مشیر داخلہ مقرر

حکومت نے مختلف اہم محکموں میں وفاقی وزرا، وزرائے...

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل

لاہور:شفقت محمود کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل ہو گئے ہیں۔،اطلاعات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کو کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شفقت محمود نے آپریشن کی کامیابی، صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شفقت محمود علالت کے باوجود موجودہ کڑے حالات میں پارٹی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے بیتاب ہیں، وہ پرعزم ہیں کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں پہلے سے بڑھ کر خدمات سر انجام دیں۔

مسرت جمشید نے کہا کہ شفقت محمود نے تشدد کرانے پر رانا ثنا اللہ، پولیس افسران کے خلاف مقدمے کے اندراج کے عدالتی فیصلے پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شا اللہ کرپٹ ٹولے اور سامراج کے ایجنٹوں کے خلاف جدوجہد کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ادھرسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے استعفے دینے والی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے مشروط طور پر قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اسمبلی میں واپس جانا اس صورت ممکن ہے اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے، حکومت الیکشن کی تاریخ دے دیتی ہے تو پھر اگلے الیکشن کے فریم ورک کے لیے تحریک انصاف ایوان میں جاکر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کے نامزد الیکشن کمیشن کے تحت تو انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، الیکشن کمیشن کو ایک آزاد الیکشن کمیشن کی حیثیت میں واپس لانا ہے، انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک موخر ہے اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ ان تمام چیزوں پر بات چیت اور سیاسی جماعتوں کے مابین بات چیت اور باہمی رابطہ ضروری ہے۔

پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک