تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے استعفے دینے کا آغاز ہوگیا ہے.

پی پی 224 لودھراں سے تحریک انصاف کے ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنا استعفی بھجوا دیا ہے جس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی نے فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ کب تک یہ استعفیٰ قبول کریں گے. انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ جماعت کی پالیسی کے مطابق میں اپنا استعفٰی دے رہا ہوں جسے فورا قبول کیا جائے. تاہم اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے باغی ٹی وی کے تحقیقاتی صحافی ملک رمضان اسراء نے عامر اقبال شاہ سے رابطہ کیا تو ان سے بات نہ ہوسکی.


خیال رہے کہ ’آزادی مارچ‘ کے جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔  عمران خان نے صوبائی حکومتوں سے باہر نکلنے کی تاریخ تو نہیں دی تھی، لیکن کہا تھا کہ وہ تمام وزرائے اعلیٰ اور پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت شروع کر رہے ہیں اور جلد ہی اسمبلیوں سے نکلنے کا حتمی اعلان کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں
جبکہ صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ ’پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے اور جب وہ اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہو گی۔‘ گزشتہ اتوار کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ’ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ اسمبلیوں سے جب استعفے دیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔‘ 

Shares: