پی ٹی آئی نےمریم اورنگزیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی نے وفاقی وزیر اطلاعات کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا.
تحریک انصاف نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہےجبکہ اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے زندگی میں کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا ہے لیکن انہوں نے آج کہا ہے کہ سپری کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چیف جسٹس کو دھمکی دے رہا ہے کہ آئین کے مطابق فیصلہ نہ دیں۔مزید بولے کہ لاہور وکلا کنونشن میں 96 بار ایسوسی ایشنز نے گائیڈ لائن دی ہیں،ہم وکلاکے ساتھ کھڑے ہیں۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے وکلا سے اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں کا کام کیسا لگتا ہے؟ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
واضح رہے کہ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی اور شاہ محمد قریشی پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی قائم کی گئی ہے اور یہ دونوں دوسری جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے ۔