تحریک انصاف پر جلد پابندی لگنے والی ہے؟

0
123
pti

تحریک انصاف پر جلد پابندی لگنے والی ہے، پی ٹی آئی کالعدم ہونے والی ہے

تحریک انصاف پر حکومت پابندی عائد کرنے والی ہے، تحریک انصاف کالعدم جماعتوں میں شامل ہوجائے گی جس کے بعد تحریک انصاف کوئی سیاسی جلسہ،پروگرام نہیں کر سکے گی، اس ضمن میں صحافی نصراللہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دعویٰ کیا ہے.

نصر اللہ ملک ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ زرائع کے مطابق پابندی لگانے کیلئے جن چیزوں کو بنیاد بنایا جا سکتا ہے اس میں ریاست مخالف سرگرمیاں مثال کے طور پر سائفر کیس، آئی ایم ایف کو پاکستان مخالف خطوط لکھنا، ۹ مئی کو افواج پر حملہ، ریاستی اداروں اور لیڈرز کے خلاف بد ترین زہریلا پروپیگنڈا، اور غیر ملکی فنڈنگ جیسے سنگین الزامات ہیں

صحافی غضنفر اعوان کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی خبریں زیر گردش ہیں۔۔۔کیا یہ ممکن ہوگا؟ کیا سپریم کورٹ کے 8رکنی بینچ کے فیصلے کے تناظر میں اسٹیج سجایا جارہاہے؟؟؟کیا اس سے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال میں بہتری آئیگی؟ کیا عدالت عظمی حکومتی فیصلے کی توثیق کردیگی؟اس انتہائی قدم کے نتائج کیا ہونگے ؟؟؟؟

صحافی نجم ولی خان کہتے ہیں کہ عمران خان کے نو مئی کے مقدمات میں ماسٹر مائینڈ کے طور پر گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی پر کام شروع ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ارکان سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے طور پر ممبر رہ سکتے تھے،مگر نئے عدالتی فیصلے کے بعد وہ بھی فارغ ہو جائیں گے۔ پی ٹی آئی نہ دفاتر قائم کر سکے گی اور نہُ ہی کوئی ایکٹیویٹی کر سکے گی۔

قبل ازیں سینیٹر فیصل واوڈا نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پر پابندی لگنے جارہی ہے، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کے معاملے پر ان کی پارٹی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارلیا ہے۔ میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کا حامی نہیں ہوں لیکن جو پاکستان مخالفت میں ہوں ان پر ضرور پابندی لگنی چاہیے،پی ٹی آئی بین ہوتی نظر آرہی ہے ، ایم کیو ایم لندن نے بھی یہی کیا تھا جو آج انہوں نے کیا ہے۔

علاوہ ازیں عمران خان کے انتہائی قریب رہنے والے، عون چودھری نے سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست دائر کر رکھی ہے،درخواست میں پی ٹی آئی پر ریاست ،ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں کی وجہ سے پابندی کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف، صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی، وزارت قانون، وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ،سیکرٹری دفاع، وزیراعظم شہبازشریف، وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے فوج مخالف بیانات بھی درخواست میں شامل ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھا گیا خط بھی درخواست کا حصہ ہے ،درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف پر ملک دشمنی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں.درخؤاست میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو بطور پارٹی تحلیل کیا جائے،تحریک انصاف کے چیرمین نے ریاستی اداروں پر براہ راست حملہ کیا، عدلیہ مخالف بیانات کے ساتھ ساتھ فوج اور اسکی تنصیبات پر حملہ کیا گیاتحریک انصاف کے چیرمین نے نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بلکہ آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،

’سابقہ شوہر نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے 3 سائیکل کب مکمل ہوئے‘

عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply