پی ٹی آئی ڈی چوک پر دھرنا دیتی رہی،اب آواز بلند کرنیوالوں کیساتھ یہ سلوک کرینگے؟ صحافی پارلیمنٹ میں پھٹ پڑے

0
27
parliment

پی ٹی آئی ڈی چوک پر دھرنا دیتی رہی،اب آواز بلند کرنیوالوں کیساتھ یہ سلوک کرینگے؟ صحافی پارلیمنٹ میں پھٹ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینل 24 کےصحافیوں پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ،صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کر دیا

صحافیوں کے واک آؤٹ کے بعد وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد اور پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ پریس گیلری آئیں اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی کی،صحافیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے پرامن احتجاج پر پیمرا آفس کے باہر تشدد اور ہوائی فائرنگ کی گئی،تین سے چھ ماہ کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں،بتایا جائے ہمارے ان مسائل کا حل کب نکلے گا؟پی ٹی آئی ڈی چوک پر دھرنا دیتی رہی مگر کیاآپ اپنےدورمیں حق کی آواز بلند کرنیوالوں کیساتھ یہ سلوک کرینگے؟

وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میں آپ کا درد سمجھتا ہوں، احتجاج کرنا صحافیوں اور شہریوں کا بنیادی حق ہے ،علی محمد خان نے یقین دہانی کروائی کہ پیمرا آفس کے باہر فائرنگ واقعے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ لیں گے ،تنخواہوں کے معاملے کو ہم قائمہ کمیٹی اطلاعات سینیٹ و اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے ،ہم صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے آپ کے ساتھ ہیں ،اس حوالے سے حکومت و صحافی برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کرونگا،

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو وزارت اطلاعات کو بھجوایا جائے،وزیر اطلاعات شبلی فرازکواس پر اقدام اٹھانے کی ہدایات کی جائیں چند روز قبل ایک فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے اس پر بھی صحافیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اس معاملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی جائے تاکہ صحافی برادری کی تشفی ہوسکے ،ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں، ان کے مسائل حل ہونے چاہییں،

نیوز چینلزکی بندش، ایمرا صدر نے حکومتی جارحیت کا مقابلہ کرنیکا اعلان کر دیا

لاہور ہائی کورٹ نے چینل 24 کی معطلی کا حکم معطل کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کو چینل 24 کی درخواست پر سماعت کا اختیار ہی نہیں، پیمرا وکیل نے عدالت میں اعتراض کر دیا

پیمرا کے باہر 24 نیوز کے صحافیوں‌پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا تشدد

دوسری جانب اسپیکرقومی اسمبلی نے صحافیوں کو تنخواہوں میں تاخیر اور پرامن احتجاج پر تشدد کی رپورٹ طلب کر لی ،اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں معاملات کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجواتے ہوئے رپورٹ دینے کی ہدایات کردیں،

پیمرا کی جانب سے تاحال چینل 24 کی مکمل نشریات بحال نہیں کی گئیں،عدالت کا پیمرا پر برہمی کا اظہار

Leave a reply