تحریک انصاف نے بھی ایاز صادق کے خلاف درخواست دائر کر دی

تحریک انصاف نے بھی ایاز صادق کے خلاف درخواست دائر کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایاز صادق کے خلاف درخواست دے دی گئی

درخواست میں کہا گیا کہ ایاز صادق نے حکومت اور افواج پاکستان کے خلاف شرمناک طریقے سے ہرزہ سرائی کی، ایازصادق نے اپنی تقریر میں بھارت کے موقف کی تائید کی، ایاز صادق کی تقریر نے افواج پاکستان کی ساکھ اور نظریہ پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا،

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ ایاز صادق کی تقریر سے افواج پاکستان اور ہر محب وطن شہری کی دل آزاری ہوئی،ایاز صادق نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، یہ گہری اور سوچی سمجھی سازش ہے،

درخواست تحریک انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد کے صدر رائے تنویر کی جانب سے دی گئی ہے

ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی

مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق

ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں،وزیر داخلہ کا ردعمل آ گیا

واضح رہے کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ابھینندن کی رہائی کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پریس کانفرنس کی تھی، بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی ایاز صادق کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا،

اسلام آباد میں ایک شہری نے ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سردارایازصادق ملک وقوم کونقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کوبہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری صہیب شبیرنے سہالہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ایازصادق غداری کے مرتکب ہوئے اورایسے بیانات دیئے ہیں جس سے قومی اداروں کے وقار کونقصان پہنچا ہے

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایازصادق نےابھی نندن کے معاملے پردروغ گوئی سے کام لیا ہےایسا بندہ جوملک وقوم کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے اس کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے لہذا مقدمہ درج کرکے سخت سزا دی جائے

حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان

Comments are closed.