پبلک نیوز ٹی وی اور اے پلس انٹرٹیمنٹ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

0
33

پبلک نیوز ٹی وی اور اے پلس انٹرٹیمنٹ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

باغی ٹی وی رپورٹ : پپبلک نیوز ٹی وی اور اے پلس انٹرٹیمنٹ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار نے عدالت میں پیٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اپنایاہے کہ ان کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے اور اس فراڈ کی وجہ سے پبلک نیوز ٹی وی کی فناشل سپورٹ کو ختم کیا جائے جو کہ اڈورٹائز منٹ اور اشتہارات کی صورت ہوتی ہے .
سگنس میڈیا کمپنی نے عدالت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ سگنس میڈیا فرم ایک قانون کو مانے والی فرم ہے اور وہ پاکستان کے اندر رہتے ہوئے پاکستان کے قانون اور آئین کی پاسداری کرتی ہے . اس لیے ان کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کے ازالے کی صورت انہیں انصاف دیا جائے .


درخواست میں‌کہا گیا ہے سگنس میڈیا کا پبلک نیوز ٹی وی اور اے پلس انٹرٹیمنٹ کے ساتھ ایک سوپ اور سیرئل کا ایگریمنٹ ہوا تھا جو کہ چوتالیس بلین میں بے پایا تھا. یہ سیریل مالا میر کے نام سے طے پایا تھا . سگنس میڈیا کو ٹی وی نے یہ رقم ادا کرنا تھا لیکن ان کو نیں‌دی گئی . آٹھ لاکھ کی رقم دی گئی ہے اور بتیس لاکھ روپے کی رقم ابھی قابل ادا ہے .

عبدالجبار پبلک نیوز ٹی وی اور اے پلس انٹرٹیمنٹ کے کرتا دھرتا کے خلاف درخواست دیتے ہیں کہ ان کی اس دھوکہ دہی پر رقم روکی جائے اشتہارات بند کیے جائیں . پیمرا کو آرڈر کیا جائے کہ وہ اے ٹی وی پر پابندی لگائے . عدالت کے اس کے متعلق تمام کاغذات اور دستاویزات فراہم کردیے گئے ہیں.

Leave a reply