پلوامہ حملہ مودی سرکارکی سازش تھی:حقائق نے نہ حل ہونے والا مسئلہ حل کردکھایا،ذلفی بخاری

0
66

نئی دہلی: پلوامہ حملہ مودی سرکارکی سازش تھی:حقائق نے نہ حل ہونے والا مسئلہ حل کردکھایا،ذلفی بخاری نے ثبوت پیش کردیئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اورہونہارساتھی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ آخر مودی سرکار اورگودی میڈیا کا شرم ناک گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے، مسخرہ اینکر ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ نے ثابت کر دیا پلوامہ کا ڈراما ایک سیاسی چال تھی۔

تفصیلات کے مطابق گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پراتھو داس گپتا کے درمیان واٹس ایپ چیٹ ہوئی تھی، جس میں ثابت ہو گیا ہے کہ مودی نے سیاسی فائدے کے لیے اپنے ہی عوام اور حتیٰ کہ فوجیوں کو بھی مروایا۔

اس چیٹ نے مودی کے متعدد اقدامات کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے اور یہ چیٹ مودی کے کئی ’جرائم‘ کا ثبوت بن گئی ہے، ثابت ہوگیا ہے کہ مودی نے بھارتی فوج کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا،

 

مودی نے بھارتی فوج کو استعمال کر کے جنرل بپن راوت کو سیاسی رشوت دی، ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راوت کو سی ڈی ایس کا نیا عہدہ سیاسی رشوت کے طور پر دی گئی۔

گوسوامی کے کرتوتوں نے بھارتی قومی سلامتی کے ادارے کی عزت بھی ڈبو دی، چیٹ نے کئی راز فاش کر دیے

ثابت ہوگیا کہ بھارتی فضائیہ مودی کے سیاسی فائدے کے لیے جھوٹ بولتی رہی، ثابت ہوگیا کہ بھارتی فضائیہ مودی کی الیکشن مہم کا بھونپو بنی رہی، اور ثابت ہوگیا کہ بھارتی میڈیا بکاؤ مال ہے، ثابت ہوگیا کہ بھارتی میڈیا کو مودی نے جھوٹ کے لیے ٹی آر پیز کی رشوت پر خریدا۔

ارنب گوسوامی جیسے لوگ میڈیا میں مودی کے اشاروں پر ناچتے رہے، بھارت کاگودی میڈیا مودی کی تباہ کاریوں کا بھی دفاع کرتا رہا، پروپیگنڈے کے باوجود ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

Leave a reply