بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) شنکررائے چودھری نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے میں سی آر پی ایف کے جوانوں کی ہلاکت کی بنیادی ذمہ داری وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں حکومت پر عائد ہوتی ہے،
بھارت کے اٹھاوہویں آرمی چیف نے ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے، دی وائر کے ساتھ انٹرویو میں جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملہ کے انکشافات پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 2019 کا پلوامہ حملہ جس میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار سی آر پی ایف کے قافلے سے ٹکرانے کے بعد 40 جوان مارے گئے تھےحکومت کی نااہلی اور لاپرواہی کا نتیجہ تھا۔ پلوامہ میں جانوں کے ضیاع کے پیچھے بنیادی ذمہ داری وزیر اعظم کی سربراہی میں حکومت پر عائد ہوتی ہے، اجیت ڈوول کو حملے کے پیچھے انٹیلی جنس کی ناکامی کے لیے "اپنا حصہ بھی ملنا چاہیے
جنرل رائے چودھری نے اخبار کو بتایا کہ 78 گاڑیوں کے قافلے کو جس میں 2,500 سے زیادہ اہلکار سوار تھے کو ایسی ہائی وے پر نہیں جانا چاہیے تھا جو پاکستان کی سرحد کے اتنے قریب ہو۔
ملک نے دی وائر کو بتایا کہ دونوں سی آر پی ایف نے جموں سے سری نگر تک سڑک کے ذریعے سفر کرنے کے بجائے پرواز کی درخواست کی تھی، لیکن مرکزی وزارت داخلہ نے اس وقت راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں انہیں طیارہ فراہم نہیں کیا۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اگر ان کی درخواست منظور کی جاتی تو اموات کو روکا جا سکتا تھا۔
قومی شاہراہ پر چلنے والی تمام بڑی گاڑیاں اور قافلے ہمیشہ حملوں کا شکار رہتے ہیں۔وہ علاقہ جہاں پلوامہ حملہ ہوا تھا وہ ہمیشہ سے ایک بہت "خطرناک سیکٹر” رہا ہے۔ جموں میں سامبا (ستواری ہوائی اڈے سے 31 کلومیٹر) کے ساتھ جانے والی سڑک ہمیشہ دراندازی کی وجہ سے کمزور رہتی ہے جنرل رائےچودھری نے بھی ملک کے اس بیان سے اتفاق کیا کہ دہشت گردانہ حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ تھا
واضح رہے کہ پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی. 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا
پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی
پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟
پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی
پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف
مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا
چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام
پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا