پنجاب حکومت نے سکول بند کرنے کی عدالت کو کروائی یقین دہانی
لاہورہائیکورٹ میں اسموگ، ماحولیاتی آلودگی اورآبی وسائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
پنجاب حکومت نے 23 دسمبرسے جنوری کے پہلے ہفتے تک اسکولز، بند کرانےکی یقین دہانی کروا دی، لاہور ہائیکورٹ نے اگلی سماعت پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دے دیا پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی وکیل نے لاہور ہائیکورٹ کو پنجاب بھر میں اسکولز بند کرنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے حکومت نوٹیفیکیشن کرے اس سے ٹریفک کم ہو گی اور سموگ بھی کم ہو گی.
یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پہلے ٹویٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں پچیس دسمبر سے چُھٹیاں ہوں گی ، جس کے لیے صوبائی حکومتوں نے اس فیصلے پررضا مندی بھی ظاہر کی تھی ، اس فیصلے کے بعداعلان کیا گیا کہ چُھٹیاں واقعی پچیس دسمبر کو ہوں گی ، تاہم آج ہائی کورٹ کے حکم کے بعد صورت حال بدلتی ہوئی نظرآتی ہے اورامکان ہے کہ اب پچیس دسمبر نہیں بلکہ بیس دسمبر کو بچوں اوراساتذہ کی موجیں لگ جائیں گی اور والدین پریشان ہوجائیں گے ،
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت کے بارے میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سٹیٹ بنک ،، ایس ای سی پی کو جواب جمع کروانے کے لئے 19 جنوری تک کی مہلت دے دی عدالت نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی بیٹھ کر اجلاس کرنے کی ہدایت کردی
سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟
مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ