پنجاب اسمبلی اجلاس،مخصوص نشستوں‌پر منتخب اراکین نے لیا حلف

0
161
punjab

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ کی تاخیر سے شروع ہو گیا ہے

اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کر رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں زبردست ہنگامہ آرائی کی گئی ہے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے حکومت مخالف نعرے لگائے ہیں اور کہا کہ مخصوص نشستوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان نے عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیش کے شور شرابے میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد حمد خان نے ارکان کا حلف جاری رکھا۔پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں خواتین کی 21 مخصوص نشستوں اور اقلیتوں کی 3 نشستوں پر حلف لیا گیا ،

پنجاب اسمبلی،عمران خان، قریشی،پرویز الہیٰ و دیگر کی رہائی کے لیے قرارداد جمع
پنجاب اسمبلی میں عمران خان ،شاہ محمود قریشی ،پرویز الہی سمیت دیگر رہنماوں کی رہائی کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان کے خلاف جتنی بھی غیر قانونی ایف آئی آرز درج ہیں ان کو فی الفور ختم کیاجائے، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اور قانون کا غلط استعمال بند کیاجائے، شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد، پرویز الٰہی ، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور صنم جاوید سمیت تمام دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کیاجائے، عمران خان پر ناجائز مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،انتقامی سیاست ملکی مفاد میں ہے اور نہ ہی عوام کے مفاد میں ہے،تمام مقدمات عمران خان کو عوام سے دور کرنے کےلئے بنائے گئے ہیں، بے گناہ صحافیوں عمران ریاض خان اور اسد طورپر بھی بے بنیاد مقدمات کو ختم کرکے رہا کیاجائے،

قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رانا آفتاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت چاہ رہی ہے کہ جلدی سے حلف لے لیں، کیوں کہ عدالت میں کیس لگا ہوا ہے،پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اجلاس اس لیے آج بلوایا، تاکہ حلف دلوا کر کل ووٹ دلوایا جائے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم ہاؤس کے اندر رہ کر احتجاج کریں گے،

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکانِ اسمبلی کی سہولت کے لیے اجلاس بلانے کا وقت تبدیل کیا گیا، کل صدارتی الیکشن ہے، سوچا کہ نمازِ جمعہ سے پہلے اجلاس بلا لیا جائے، لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کی وجہ سے اجلاس جلدی نہیں بلایا۔

دوسری جانب عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے،قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی ،قرارداد میں پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے اپنی پہلی تقریر میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کیے جانے والے اعلانات کو سراہا گیا ھے

قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

یومِ خواتین مریم نواز کے نام، تحریر:محمد نورالہدیٰ

خواتین کو با اختیار بنا نے کیلیے صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام کرنا ہو گا،نیلوفر بختیار

عورت مارچ رکوانے کے لئے درخواست خارج

عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

مردوں کو دھمکی نہیں پیار سے سمجھاؤں گی کہ خواتین گھر کا اہم حصہ ، خواتین کو عزت دیں،عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ مارچ کا دن میرے لیے بہت اہم ہے،ویسے تو ہر دن خواتین کا ہوتا ہے،آج کا دن اس لئے سپیشل ہے کہ مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلی بنی ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز خواتین کےلیے جو اقدامات اٹھانے جا رہی ہے وہ قوم کو بتائیں گی۔ خواتین کےلئے سیفٹی ایپ کا افتتاح مریم نواز کریں گی، مردوں کو دھمکی نہیں پیار سے سمجھاؤں گی کہ خواتین گھر کا اہم حصہ ، خواتین کو عزت دیں،عورت مارچ ہونا چاہئیے میں خواتین کے حقوق کی ہمیشہ داعی رہی ہوں، اپوزیشن کا کام ہی احتجاج کرنا ہے احتجاج آج بھی کوئی نیا کام نہیں ہوگا،ہم اپوزیشن کو مانتے ہیں وہ بیٹھیں اور اپنا آئینی کردار ادا کریں،

Leave a reply